بی بی شہید سے مشابہت ، آصفہ بھٹو ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں

بینیظیر بھٹو کی بیٹی کی سیاست میں زبردست انٹری، ٹوئٹر صارفین نے بینظیر کا عکس قرار دے دیا، پہلے جلسے میں عوام کے دل جیت لیے

Shehryar Abbasi شہریار عباسی منگل 1 دسمبر 2020 01:15

بی بی شہید سے مشابہت ، آصفہ بھٹو ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 30 نومبر 2020ء) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں آصفہ بھٹو زرداری لوگوں کی خصوصی مرکز نگاہ بنی رہیں، آصفہ بھٹو نے ملتان جلسے سے اپنی سیاسی اننگ کا باقاعدہ آغاز کردیاہے۔بے نظیر بھٹو کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری بھی اپنی والدہ کی طرح پر اعتماد نظر آئیں، جلسہ گاہ پہنچے سے پہلے کارکنان سے آصفہ بھٹو زرداری نے مختصر خطاب بھی کیا۔

ملتان جلسے کے بعد آصفہ بھٹو زرداری سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ ٹوئٹر صارفین نے آصفہ بھٹو اور ان کی والدہ شہید بینظیر بھٹو کی تصاویر لگا کر ان کے درمیان مشابہت کی نشاندہی کی ۔
ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ شہید بینظیر بھٹو کی چھوٹی بیٹی نے سیاست میں شاندار انٹری کی ہے۔

(جاری ہے)

ساتھ ہی آصفہ بھٹو کی اور بینظیر بھٹو کی تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ تقریباََ ایک جیسے لباس میں نظر آ رہی ہیں ۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’’ مجھے آصفہ بھٹو میں بینظیر بھٹو کا عکس نظر آ رہا ہے‘‘۔
واضح رہے کہ جلسہ گاہ میں آصفہ بھٹو کارکنان کو ہاتھ ہلا کر داد سمیٹتی رہیں۔ آصفہ بھٹو اسٹیج پر موجود لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ آصفہ بھٹو جلسے میں پی ڈی ایم میں شامل مختلف رہنمائوں کو سنتی رہیں اور تالیاں بجاتی رہیں۔مریم نواز نے آصفہ بھٹو کا ہاتھ پکڑ کے شرکاء سے اظہار تشکر کیا۔ دونوں رہنماوں نے ہاتھ اٹھا کر لوگوں سے داد وصول کی اور شرکاء کو خوب گرمایا۔تقریر کے دوران آصفہ نے جلسے میں موجود کارکنان کو سلام بھی پیش کیا، آصفہ نے اپنی تقریر ختم کرنے کے بعد تالیاں بجائیں اور نعرے بھی لگوائے۔