سردار سکندر حیات کا سردار غلام صادق کی وفات پر اظہا رافسوس

منگل 1 دسمبر 2020 17:23

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر، سابق وزیر اعظم سالارجمہوریت سردار سکندر حیات خان نے سابق سپیکراسمبلی سردارغلا م صادق کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان نے کہا کہ سابق سپیکراسمبلی سردارغلا م صادق کی وفات کا سن کر صدمہ ہوا سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان نے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔