ْضلع بھر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث منظم ڈکیت افغانی گینگ کے چار خطرناک ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضے سے غیرملکی کرنسی ،طلائی زیورات، لیپ ٹاپ، موبائل فونز،قیمتی گھڑیاں اور نقدی برآمد

بدھ 2 دسمبر 2020 13:40

ْضلع بھر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث منظم ڈکیت افغانی گینگ کے چار ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) ایس پی انوسٹی گیشن ملک نعیم اقبال کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس نے ضلع بھر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث منظم ڈکیت افغانی گینگ کے چار خطرناک ملزمان گرفتار کرلئے ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان میں شیر آغا،تحسین اللہ،وحید گل،نادر خان شامل ہیں ،ملزمان کے قبضے سے غیرملکی کرنسی ،طلائی زیورات، لیپ ٹاپ، موبائل فونز،قیمتی گھڑیاں اور نقدی برآمد کرلی گئی ،ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونشن اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے جڑواں شہر میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔

کارروائی ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی زیرنگرانی سب انسپکٹر عاصم علی زیدی معہ جوانوں نے کی ،آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد کی پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انعامات کا اعلان کیا