تھانہ صدر پھولنگر پولیس کی بڑی کارروائی‘ ارشاد عرف شادا ڈکیت گینگ کے 4 ڈاکو گرفتار

ڈاکوؤں سے پولیس نے دو لاکھ روپے کی نقدی رقم ،موبائل فونز ،اور بھاری تعداد ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا

بدھ 2 دسمبر 2020 14:08

تھانہ صدر پھولنگر پولیس کی بڑی کارروائی‘ ارشاد عرف شادا ڈکیت گینگ ..
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) تھانہ صدر پھولنگر پولیس کی بڑی کاروائی ارشاد عرف شادا ڈکیت گینگ کے 4 ڈاکو گرفتار ڈاکوؤں سے پولیس نے دو لاکھ روپے کی نقدی رقم ،موبائل فونز ،اور بھاری تعداد ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ڈی ایس پی سرکل پتوکی اکرام خاں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ تھانہ صدر پھولنگر ایس ایچ او سید ثقلین بخاری نے دن رات محنت کرکے ارشاد عرف شادا ڈکیت گینگ کے چار ڈاکوؤں ارشاد عرف شادا ،محمد عدنان ولد محبت ،شعیب ولد حبیب الرحمن ،اشرف عرف موٹا ولد اللہ دین جو کہ اٹاری کرم سنگھ،لاھور ،الہ آباد کے رہائشی ہیں ڈاکوؤں سے پولیس نے دو لاکھ روپے کی نقدی رقم ،موبائل فونز ،اور بھاری تعداد ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ملزمان نے تھانہ صدر پھولنگر کے علاقہ میں خوف و حراس قائم کر رکھا تھا جس پر پولیس نے دن رات کاروائی اس گینگ کو گرفتار کر کے علاقہ میں امن قائم کیا ڈی پی او قصور عمران کشور نے تھانہ صدر پھولنگر پولیس کی ?ار?ردگی کو سراہا اور نقد انعام دینے اور سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا

متعلقہ عنوان :