آرام سے کرکٹ کھیلیں ، بد کلامی سے پرہیز کریں اور دور ان میچ تلخی پیدا نہ کریں ، شاہد آفریدی کا افغان کرکٹر کو مشورہ

بدھ 2 دسمبر 2020 14:13

آرام سے کرکٹ کھیلیں ، بد کلامی سے پرہیز کریں اور دور ان میچ تلخی پیدا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) لنکا پریمئر لیگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے افغان کرکٹر نوین الحق کو مشورہ دیا ہے کہ آرام سے کرکٹ کھیلیں ، بد کلامی سے پرہیز کریں اور دور ان میچ تلخی پیدا نہ کریں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شاہد آفریدی کی افغانی باؤلر نوین الحق کو محمد عامر پر غصہ کرنے پر تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے اپنے وائرل ویڈیو کِلپ کو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ میرا نوجوان کھلاڑی کو مشورہ ہے کہ آرام سے کرکٹ کھیلیں اور بدکلامی سے پرہیز کریں، دوران میچ تلخی پیدا نہ کریں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم میں میرے بہت سے دوست ہیں، اور ہمارے درمیان بہت خوشگوار تعلق ہے، ساتھی کھلاڑیوں اور حریف ٹیم کی عزت کرنا کھیل کا بنیادی اصول ہے۔شاہد آفریدی کے اس ٹوئٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا کہ جی لالا آپ 100 فیصد ٹھیک کہہ رہے ہیں۔