پی ڈی ایم کے پاور شوز حکومت کیلئے پریشانی کا باعث نہیں، عوامی سروے

سروے میں 35 فیصد کے نزدیک حکومت جلسوں سے بہت پریشان، 39 فیصد افراد نے جلسوں کو کرپشن چھپانے کا بہانہ قرار دیا

Shehryar Abbasi شہریار عباسی جمعرات 3 دسمبر 2020 00:21

پی ڈی ایم کے پاور شوز حکومت کیلئے پریشانی کا باعث نہیں، عوامی سروے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 02 دسمبر2020ء) پی ڈی ایم کے جلسوں سے حکومت کو پریشان نہیں ہونا چاہیے ۔ تفصیلات کے مطابق پلس کنسلٹنٹ کی جانب سے عوامی سروے کروایا گیا ۔ جس کے مطابق پی ڈی ایم کے پاور شوز حکومت کیلئے پریشانی کا باعث نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

سروے کے مطابق 45 فیصد عوام کی رائے ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پاور شوز عمران خان کی حکومت کیلئے پریشانی کا باعث نہیں۔ پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں 45 فیصد لوگوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پاور شوز عمران خان کی مضبوط حکومت کے لیے پریشانی کا باعث نہیں۔ 35 فیصد کے نزدیک حکومت جلسوں سے بہت پریشان ہے۔ 39 فیصد افراد نے جلسوں کو کرپشن چھپانے کا بہانہ قرار دیا جبکہ 40 فیصد نے حکومتی بیانیہ ہی جھوٹ قرار دے دیا۔

متعلقہ عنوان :