اتحاد ٹاون پولیس نے بینکوں سے رقم لے نکلنے والے افراد کو لوٹنے والا تین رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا

جمعہ 4 دسمبر 2020 15:49

اتحاد ٹاون پولیس نے بینکوں سے رقم لے نکلنے والے افراد کو لوٹنے والا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) اتحاد ٹاون پولیس نے بینکوں سے رقم لے نکلنے والے افراد کو لوٹنے والا تین رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا سہراب گوٹھ،فیروز آباد،محمود آباد اور کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے 11اسٹریت کریمنلز اور موٹرسائیکل لفٹرز کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹاون پولیس نے بینکوں سے کیش لیکر نکلنے والے لوگوں کو لوٹنے والیتین رکنی ڈکیت گینگ کے ملزمان ساحر ،سلیمان اور کاشف کو گرفتار کرلیاملزمان بینکوں کے باہر ریکی کرکے شہریوں کو لوٹا کرتے تھے،فیروز آباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم یاسر ولد حمید کو گرفتار کرلیا سہراب گوٹھ پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی درجنوں سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم سبیل ولد امیز خانکو گرفتار کر کے ٹی ٹی پستول اور سرجانی ٹاو ن کے علاقے سے چوری شدہ موٹرسائیکل KMB-3206 بر آمد کرلی ملزم سہراب گوٹھ سپرہائی وے گلشنِ اقبال سمیت دیگر علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتیں کرتا تھامحمود آباد پولیس نے چنیسر گوٹھ سے دو شراب سپلائر سلیم چاند ولد رزاق اور ا راجیش ولد لال چندکو گرفتار کرلیا تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس پولیس پارٹی نے چاراسٹریٹ کریمنل ، موٹر سائیکل لفٹر محمد جمیل ولد شمس الدین، ہارون ولد محمود، دلاور ولد رواشد اور راشد ولد رشید ، کو مع اسلحہ سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمدگی کے گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :