بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر اوراسرائیل نے فلسطین میں انسانی حقوق کی بدترین دھجیاں بکھیری ہوئی ہیں،حاجی حنیف طیب

جمعہ 11 دسمبر 2020 19:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2020ء) نظام مصطفی پارٹی کے صدرسابق وفاقی وزیر پیٹرولیم وقدرتی وسائل ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ایک بیان میں کہاکہ اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کی عالمی تنظیمی کیا اس سے واقف نہیں ہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر اوراسرائیل نے فلسطین میں انسانی حقوق کی بدترین دھجیاں بکھیری ہوئی ہیں،مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کیا ہواہے،برما،شام ،افغانستان ،لیبیا،فرانسیسی اوربھارتی مسلمانوں کے ساتھ انسانی حقوق پامالیاں ہورہی اور ظلم وزیادتی انتہاء کو پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

دنیا کوصرف دکھانے کیلئے توانسانی حقو ق کا دن منایاجارہاہے لیکن مظالم کا سلسلہ تو بڑھتا ہی جارہاہے یہ اقوام متحدہ کیلئے ایسا مرحلہ ہے کہ جس میں کسی بھی عالمی تنظیم کاسرشرم سے جھکا رہنا چاہیے۔