پیپلز پارٹی راولپنڈی ،پیپلز لائرز فورم اور ذیلی تنظیموں کا کل لاہورجلسے میں شرکت کا اعلان

تحریک کا آغاز ہو چکا ہے،پیپلز پارٹی کے کارکن کٹھ پتلی نااہل ناکام حکومت سے پاکستانی عوام کو جلد چھٹکارا دلانے میں اپنا کردار ادا کرینگے،مقررین مینار پاکستان میں ہونے والا جلسہ حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا حکمرانوں نے اوچھے ہتھکنڈے شروع کر دیئے،پیپلز پارٹی کے کارکن گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں لاہورجلسہ میں بھرپور شرکت کریں گے خواتین ونگ اور دیگر قافلے صبح9 بجے لاہور روانہ ہوں گے،پیپلز پارٹی کے قافلوں کو روکا گیا تو تمام رکاوٹیں توڑ کر لاہور پہنچیں گے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میںناہل حکمرانوں سے عوام کی جان چھڑائیں گے، تقریب سے خطاب

ہفتہ 12 دسمبر 2020 20:49

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ،پیپلز لائرز فورم اور اس کی ذیلی تنظیموں نے کل (بروزاتوار)مینار پاکستان لاہورجلسے میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اب تحریک کا آغاز ہو چکا ہے اور پیپلز پارٹی کے کارکن کٹھ پتلی نااہل ناکام حکومت سے پاکستانی عوام کو جلد چھٹکارا دلانے میں اپنا کردار ادا کرینگے عوام کو سبز باغ دکھا نے والوں موجودہ نا اہل حکمرانوں کو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے چلتا کریں گے مینار پاکستان میں ہونے والا جلسہ حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گاآٹا ،چینی ،پٹرول اور ڈالر چوروں کو اقتدار میں رہنے کااب اک کوئی حق نہیں عوام نے اپوزیشن جماعتوں کے جلسوں میں لاکھوں کی تعداد میں شرکت کر حکومت پر عدم اعتماد کر دیا ہے حکمرانوں نے اوچھے ہتھکنڈے شروع کر دیئے ہیں پیپلز پارٹی کے کارکن گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں لاہورجلسہ میں بھرپور شرکت کریں گے خواتین ونگ اور دیگر قافلے صبح9 بجے لاہور روانہ ہوں گے اگر پاکستان پیپلز پارٹی کے قافلوں کو روکا گیا تو تمام رکاوٹیں توڑ کر لاہور پہنچیں گے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میںناہل حکمرانوں سے عوام کی جان چھڑائیں گے ان خیالات کا اظہار مقررین نے گزشتہ رات مقامی ہوٹل میں نومنتخب اراکین پنجاب بار کونسل اسد عباسی ،چوہدری آصف لکھن ،راجہ فرخ عارف اور راجہ علیم عباسی ایڈووکیٹس کے اعزاز میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا تقریب کا اہتمام پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے جنرل سیکریٹری چوہدری افتخار احمد اورخواتین ونگ ضلع راولپنڈی کی صدر سمیرا گل نے کیا تھا تقریب میں پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن عامر فداپراچہ ، پنجاب کے نائب صدرچوہدری اسد پرویز، راولپنڈی ڈویژن کے صدرسردار سلیم حیدر، سابق میڈیا ایڈوائزر میاں خرم رسول،پیپلز لایئرز فورم راولپنڈی ڈویژن کے صدر شاہدمغل ایڈووکیٹ ،چوہدری ظہیر بنارس چوہدری راجہ محمد علی منہاس، نوید کنول ، رشید میر یاسین آزاد،جمیل قریشی ،رضوان سنی سمیت پی ایس ایف ،پی وائی او اور وارڈ کمیٹیوں کے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نومنتخب اراکین پنجاب بار کونسل نے اپنی کامیابیوں کو پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی کامیابی قرار دیا انھوں نے کہا کہ عدالتیں ہوں یا تھانہ کے دیگر مسائل وہ پارٹی کارکنوں کی قانونی رہنمائی و مشاورت کا عمل جاری رکھیں گے ہمارے چیمبرز اور دفاتر پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے لئے اپنی خدمات پیش کرتے رہیں گے انھوں نے کہا کہ ملک میں بنیادی انسانی حقوق کی بحالی کے لئے وکلا اپنا کردار ادا کرنے کو ہمہ وقت تیار ہیں قانون و انصاف کی حکمرانی اور نظام عدل کا نفاذ ہمارا مقصد اولین ہے اسد عباسی نے کہا کہ وہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے لیکر پارٹی کارکن کوثر الطاف تک تمام کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے انکی انتخابی مہم میں انکی حمایت اور مدد کی اس موقع پر عامر فداپراچہ، سردار سلیم حیدر، چوہدری افتخار سمیرا گل ، راجہ محمد علی منہاس بنارس چوہدری حفصہ بخاری نے نے نومنتخب اراکین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سچ و حق کی سیاست کی ملک کی تعمیر و ترقی میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے موجودہ آئینی پاکستان بھی شہید بھٹو اور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہی کارنامہ ہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ لوگوں کو روزگار فراہم کیا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنوں میں اضافہ کیا ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے میں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے مقررین نے کہاکہ راولپنڈی ڈسٹرکٹ سے پیپلز پارٹی کے تین اراکین پنجاب بار کونسل کا منتخب ہونا راولپنڈی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے لئے نیک شگون ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنی کامیابی کے سفر کا آغاز راولپنڈی سے کر لیا ہے راولپنڈی کے کارکنوں نے ہمیشہ پارٹی قیادت سے وفاداری کی تاریخ رقم کی ہے آج کا استقبالیہ جیالوں کی شرکت سے پارٹی جلسہ کا منظر پیش کر رہا ہے اس پر تمام پارٹی کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں راولپنڈی کے جیالے تیرہ دسمبر کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پنجاب صدر قمرالزمان کائرہ کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی سے لاہور مینار پاکستان میں پی ڈی ایم جلسہ میں بھرپور شرکت کرینگے اور اس کٹھ پتلی نااہل ناکام حکومت سے پاکستانی عوام کو جلد چھٹکارا دلانے میں اپنا کردار ادا کرینگے اس موقع پر پیر کرامت قادری نے ،ذوالفقار علی بھٹو ، محترمہ بینظیر بھٹو، سلطان محمود قاضی، چوہدری مطلوب انقلابی ،غلام صادق اور راجہ محمد علی منہاس کی والدہ مرحومہ سمیت دیگر مرحومین کے ایصال ثواب اور پاکستان کی ترقی و استحکام کے لئے خصوصی دعا کروائی اور بھٹو لنگر تقسیم کیا گیا۔