ضلع صوابی کے عوام کے بنیادی مسائل اور حقوق کے حصول کیلئے ایوان بالا میں کر دار ادا کر تا رہونگا،سینیٹر مشتاق احمد خان

ہفتہ 19 دسمبر 2020 18:39

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2020ء) امیر جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ ضلع صوابی کے عوام کے بنیادی مسائل اور حقوق کے حصول کے لئے ایوان بالا میں ماضی کی طرح مستقبل میں بھی اپنا کر دار ادا کر تا رہونگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع صوابی کے امیر میاں افتخار الدین باچا کی قیادت میں ایک وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا وفد نے بعد ازاں جماعت اسلامی کے ایم این اے مولانا عبدالا کبر چترالی کے ساتھ بھی ملاقات کی۔

اور انہیں صوابی کے مسائل سے آگاہ کرنے کے علاوہ پارلیمنٹ میں ان مسائل کو اُٹھانے کی درخواست کی جس پر مولانا عبدالا کبر چترالی نے وفد کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ دریائے سندھ سنگ مرمر کے پہاڑوں ، تمباکو اور دیگر قدرتی وسائل سے مالا مال او ر ذرخیز ضلع ہے۔

(جاری ہے)

لیکن بد قسمتی سے یہاں سے جو لوگ منتخب ہو چکے ہیں وہ مافیا ہے عوام سے ووٹ لینے کے علاوہ جمہوریت کے نعرے لگا رہے ہیں لیکن تمام وسائل اور سہولیات کے ثمرات ان کے خاندانوں تک پہنچ رہے ہیں مگر ان ثمرات سے صوابی کے عوا م کو یکسر نظر انداز کر کے محروم رکھا گیا ہے۔

یہاں ماربل ، تمباکو ، آباسین کے علاوہ بیس لاکھ محنت کش لوگ موجود ہے لیکن ان کے لئے تعلیم ، صحت اور روڈز کے انفرا سٹرکچر تک نہیں امن و امان کے حوالے سے قتل و غارت عرو ج پر ہے امن و امان بلکل نہیں ہے۔ رٹ آف گورنمنٹ نظر نہیں آرہی ہے حکومتی ارکان نے اس مٹی کو لاوارث اور بے یارو مدد گار چھوڑا ہے یہاں جنگ جیسے اثار نظر آرہے ہیں لیکن جماعت اسلامی ضلع صوابی نے عوام کے مسائل کے حل اور حقوق کے حصول کے لئے حق دو صوابی کو کے عنوان سے مہم شروع کر کے ہر صوابی وال کے دل کا دھڑکن بن کر ان کی جذبات کی تر جمانی کر کے یہاں کے عوام کو زبان دی۔

انہوں نے کہا کہ ہم صوابی کے مٹی پر فخر کر تے ہیں اور اس تحریک کے صف میں شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ایوان بالا میں ماضی میں بھی تمباکو اور بجلی کے رائلٹی کے لئے آواز بلند کی تھی اور مستقبل میں بھی اپنا کر دا ر ادا کر تا رہونگا یہاں کے غیرت مند شہداء نے فیرنگی اور رنجیت سنگھ کے خلاف تحریک چلا کر ایک نئی تاریخ رقم کی تھی ۔ صوابی کے عوام اس تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے تعاون کریں اور دنیا کو اپنا حق لینا دکھا ئیں۔