۹سجاول(آن لائن) سجاول میں اسپتال کے باہر گذشتہ روز نومولود بچیوں کی لاشیں ملنے کے بعد ایس پی سجاول کا موقف بھی سامنے آیاہے، پولیس ترجمان کے مطابق میڈیا پہ خبر چلنے پر ایس ایس پی سجاول الطاف حسین نے سجاول ہسپتال کے باہر کچرے کے ڈھیر سے 2 نومولود جڑواں بچوں کی لاشیں ملنے کا نوٹس لیتے ہوئے تھانہ سجاول پولیس کو فورن قانونی کاروائی کرنے کا حکم دیا،تھانہ سجاول پولیس نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے سجاول سول ہسپتال کی مین گیٹ کے باھر کچرے کے ڈھیر سے دو جڑواں نومولود بچوں کی لاشیں تحویل میں لے کر میڈیکل کرایا گیا.اور ڈاکٹروں کے مطابق نومولود بچوں کی لاشوں کو جلایا نہیں گیا بلکہ پہلے سے جلے ہوئے کچرے میں پھینک دیا گیا تھا جس کا سرکار کی جانب سے ASI قمرالدین مگسی کی مدعیت میں نامعلوم عورت اور مرد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے علاوہ ازیں ایس پی سجاول کی خصوصی ہدایات پر ضلع سجاول پولیس کا روپوش اشتہاری ملزمان کی گرفتاری گٹکا فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے،جھوک شریف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سگی بہن کو قتل کرنے والے ملزم سروان مخدوم کو گرفتارکرلیاہے اس پر بٹھورو اور ماتلی میں قتل، اقدام قتل اور ناجائزاسلحہ رکھنے کے مقدمات درج ہیں، بنوں میں روپوش ملزم غلام حیدر ولد عیدو ملاح کو گرفتار کر لیا گیاجبکہ چوہڑجمالی میں کاروائی، گٹکا فروش ملزم کو 20 کلو گرام گٹکہ سمیت گرفتار کیاگیا ایس ایس پی سجاول الطاف حسین نے ایس ایچ او جھوک عمران حفیظ گھمبیر اور اس کی ٹیم کو خطرناک روپوش ملزم کو گرفتار کرنے پر شاباشی اور تعریفی اسناد CC-III دینے کا حکم دیاہے۔

**** 20-12-20/--205

اتوار 20 دسمبر 2020 19:50

ؔسجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 دسمبر2020ء) بھارتی فورسز نے دراندازی کرکے پاکستانی ماہی گیرکو اغواکرلیا، ماہی گیروں کے لئے کام کرنے والی تنظیم پاکستان فشرفوک کے رہنما نورمحمد تھیمور نے بتایاہے کہ پاکستانی سمندری حدود میں سرکریک کے قریب ایک چھوٹی کشتی میں مچھلی کا شکارکرنے والے ماہی گیرخادم ولد عارب تھیمور کو بھارتی فورسز نے کشتی سمیت اغواکرلیاہے مغوی ماہی گیرکا تعلق شاہبندر کے گائوں باجھڑیو تھیمور سے ہے، اس سے قبل بھی بھارتی فورسز پاکستانی ماہیگیروں کو پکڑکرلے جاتے ہیں اور بھارت میں کء سالوں تک قید کردیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :