صحافی اگر حقیقی صحافت کرتا ہے تو واقعی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے، پروفیسر محمد اجمل خان

پیر 21 دسمبر 2020 22:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 دسمبر2020ء) جماعت اسلامی ضلع بنوں کے امیر پروفیسر محمد اجمل خان نے بنوں پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دینے وفد کے ہمراہ پریس کلب بنوں پہنچے اس موقع پر نائب امیر مولانا تمیزالدین اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات نعیم خان عیسکی بھی ہمراہ تھے انہوں نے بنوں پریس کلب کے نومنتخب صدر محمد عالم خان,جنرل سیکرٹری محمد نعمان اور دیگر عہدیداروں کو دلی مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیدار بنوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں گے انہوں نے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں اور ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے صحافت ایک معزز شعبہ ہے جو قوم کی رہنمائی میں اہم فریضہ انجام دیتاہے جماعت اسلامی کے بانی مولانا ابو الاعلی مودودی نے 18سال کی عمر میں صحافت کا آغاز کیا تھا اسی وجہ سے جماعت اسلامی کی صحافت سے محبت اور پیار بھی ہے انہوں نے کہاکہ صحافی اگر حقیقی صحافت کرتا ہے تو واقعی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔