پی پی پی کا ہر کارکن جمہوریت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا ،یاسمین صفدر

جمعہ 25 دسمبر 2020 21:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختون خواہ کی رہنماء اور سابق امیدوار این اے 35 یاسمین صفدر نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کارکنوں کے لیے مشعل راہ ہے،انھوں نے جمہوریت کی خاطر اور پاکستان کے غریب اور مظلوم عوام کے لیے اپنی جان قربان کردی۔

(جاری ہے)

پی پی پی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے اور اپنی جان قربان کرکے بھٹو شہید نے جو تاریخ رقم کردی تھی محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی جان قربان کرکے اس کو جاری رکھا اور پی پی پی کا ہر کارکن اپنے قائد ین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جمہوریت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا ، بھٹو خاندان کی قربانیاں پاکستان کی جمہوری تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

پاکستان میں جمہوریت کی قیام کیلئے پی پی پی نے بہت قربانیاں دی ہے اور پاکستان میں جمہوریت کا قیام پی پی پی کی قربانیوں کی بدولت ممکن ہوا ہے۔ 27 دسمبر 2007 تاریخ کی سیاہ ترین دن ہے اس دن ایک عظیم لیڈر کو شہید کردیا گیا جس کا ازالہ ممکن نہیں۔