صوابی کے عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے،امیر جماعت اسلامی ضلع صوابی

ہفتہ 2 جنوری 2021 19:57

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2021ء) امیر جماعت اسلامی ضلع صوابی میاں افتخار الدین باچا نے کہا ہے کہ صوابی کے عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے حقوق صوابی مہم کے سلسلے یارحسین بازار میں احتجاجی کیمپ کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب سے پی ٹی آئی کی نااہل حکومت عوام پر مسلط کی گئی ہے عوام کا جینا دو بھر ہوگیا ہے۔

دو وقت کی روٹی ملنا مشکل ہوگیا ہے انھوں نے '' حق دو صوابی کو '' مہم کے سلسلے میں یارحسین بازار میں لگائے گئے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نے صوابی کے عوام کے حقوق کیلئے بھرپور مہم شروع کی ہوئی ہے اور وہ اشرافیہ کے گریبانوں میں ہاتھ ڈال کر صوابی کے عوام کو انکے حقوق دلوائیں گے صوابی میں دن بدن بڑھتی ہوئی بد امنی، مہنگائی اور بیروزگاری عروج پر ہے۔

(جاری ہے)

پورے ضلع میں منشیات کی خرید و فروخت عام ہے۔سود اور انڈر پلے کا کاروبار انتظامیہ کی ناک کے نیچے ہورہا ہے،بے روزگاری سے تنگ نوجوان چوری، ڈکیتی اور دوسرے جرائم میں ملوث ہوئے جا رہے ہیں۔ہسپتالوں میں ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر سہولیات کی شدید کمی ہی. گدون انڈسٹریل زون میں صوابی کے نوجوانوں کو روزگار فراہم نہیں کیا جاتاگیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے عوام عاجز آچکے ہیںانھوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سرکاری کالجز میں کنٹریکٹ پر بھرتی کیے گئے ہزاروں اساتذہ کو تنخواہیں ادا کی جائیں اور انھیں مستقل ملازمین کا درجہ دیا جائے۔