آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بوندا باندی کے بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے امکان: محکمہ موسمیات

ہفتہ 2 جنوری 2021 22:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2021ء) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے میدانی اور بالائی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بوندا باندی کا امکان ہے کہ جبکہ پیر سے شدید بارشوں کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔ جو 2 سے 3 روز تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی ہوائوں کا بارش برسانے والا ایک سسٹم جمعہ کی رات سے لاہور میں داخل ہوچکا ہے۔ جو بارش برسانے کا باعث بنے گا اور بارش سے نہ صرف سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا بلکہ دھند پھیلنے کا بھی امکان ہے گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور لاہور میں بادل بھی چھائے رہے۔