بنوں، اکرم خان درانی کا پی ڈی ایم قیادت کے اعزاز میں ظہرانہ

بدھ 6 جنوری 2021 23:51

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2021ء) پی ڈ ی ایم بنوں جلسہ میں آمد سے قبل سابق وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی کی رہائش گاہ پر پی ڈی ایم قائدین کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ظہرانے میں پی ڈی ایم کے صدر جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے قائد محمود خان اچکزئی، رہبر کمیٹی کے چیئرمین اکرم خان درانی، مسلم لیگ ن مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال، اے این پی یے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر فرحت اللہ بابر ،مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام،پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر انجینئر ہمایون خان ، ایم این اے زاہد درانی ، مسلم لیگ ن کے مرکزی کمیٹی کے رکن صوبائی نائب صدر ڈاکٹر پیر صاحب زمان ،مولانا اسد محمود سمیت دیگر مرکزی وصوبائی قائدین شریک ہوئے ظہرانے سے قبل درانی ہائوس میں اجلاس کیا اس کے بعد پی ڈی ایم صدر مولانا فضل الرحمن کو ایک بڑے ریلی کی شکل میں میوہ خیل درانی ہائو س سے زیاد درانی سپورٹس کمپلیکس تک لایا گیا اس دوران پانچ کلو میٹر کا راستہ دو گھنٹے میں طے کیا گیا ریلی کے راستوں پر جگہ جگہ استقبالہ گیٹ نصب کئے گئے تھے جبکہ جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں نے پی ڈی ایم قائدین کا شاندار استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچاور کیں پی ڈی ایم قائدین کے استقبالیہ راستوں پر جگہ جگہ پر اتش بازی کا سلسلہ دن بھر جاری رہا