لندن میں میاں نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان ملاقات
سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کی تحریک سے متعلق تبادلہ خیال، شاہد خاقان عباسی نے نوازشریف کو شہبازشریف کا اہم پیغام بھی پہنچایا۔ ذرائع
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات جنوری
21:55

(جاری ہے)
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 24 دسمبر کو اپنی بہن کی عیادت کے لیے امریکا گئے تھے۔ وفاقی حکومت نے شاہد خاقان عباسی کو ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی، بہن کی عیادت کیلئے ان کا نام 15 روز کیلئے ای سی ایل سے نکالا گیا تھا۔
دوسری جانب وطن واپسی پر شاہد خاقان عباسی کو ایک اور نیب کیس کا سامنا کرنا پڑے گا، نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایک اور انکوائری کھول دی ہے۔ نیب دستاویز کے مطابق سابق وزیراعظم کوپاکستان ایل این جی لمیٹڈ میں مبینہ غیر قانونی بھرتی پر 10 جنوری کو طلب کیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے عدنان گیلانی کو مبینہ طور پر رولز کے خلاف ایل این جی لمیٹڈ کا چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) لگایا تھا۔ نیب نوٹس کے متن کے مطابق شاہدخاقان عباسی، عدنان گیلانی کی تعیناتی کے وقت پٹرولیم کے وزیر تھے۔ نیب عدنان گیلانی سے ایل این جی کیس میں تحقیقات کررہا ہے، نوٹس میں سابق وزیراعظم سے استفسار کیا گیا کہ آپ عدنان گیلانی کو کیسے اور کب سے جانتے ہیں۔ اسی طرح احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی وغیرہ کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں نیب کی طرف سے شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ جاری کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ایک روزہ استثنی کی درخواست منظور کرلی۔مزید اہم خبریں
-
بالآخر اللہ نے مظلوم فلسطینیوں کی سن لی،یونائیٹڈ نیشن نے اسرائیل کو فلسطین میں گھر بنانے سے روک دیا
-
42 سالہ باپ نے 5 ماہ کی معصوم بیٹی کو بے دردی سے قتل کر دیا
-
داعش نے امریکی آرمی کے ساتھ گٹھ جوڑ کر لیا،امریکی فوجی داعش کے کارندے کو معلومات فراہم کرنے لگے
-
کورونا کی ایک تیسری قسم سامنے آ گئی
-
اسلاموفوبیا یا کچھ اورمیکرون نے ایک اور مسجد کو تالے لگانے کا حکم دے دیا
-
مسافر بس الٹ گئی8افراد جاں بحق،20زخمی
-
برقع پر پابندی عائد نہیں ہونی چاہیے،حکومت نے عوام سے اپیل کر دی
-
ملک میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
مفتی عبدالقوی نے مجھے جسمانی طور پر ہراساں کیا، حریم شاہ
-
سیہون میں نوجوان نے میڈیکل کی طالبہ کو زہر دے کر قتل کردیا
-
ایچ ای سی نے نئی پی ایچ ڈی پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
-
22 سالہ لڑکی سوتیلے باپ کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بن گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.