وادی کشمیر کا بیرونی دنیا سے زمینی رابطہ مسلسل چھٹے روز بھی منقطع رہا

جمعہ 8 جنوری 2021 18:52

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2021ء) بھار ت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرمیں شدید برفباری کی وجہ سے وادی کشمیر کا رابطہ جمعہ کومسلسل چھٹے روز بھی بیرونی دنیا سے منقطع رہا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اتوار کے روز سے بدھ تک جاری رہنے والی شدید برفباری اورتودے گرنے کی وجہ سے سرینگرجموں ہائی وے پر ٹریفک مسلسل چھٹے روز بھی معطل رہی۔

(جاری ہے)

شاہراہ پر آٹھ ہزار سے زائد گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔سرکاری ذرائع نے میڈیا کوبتایا ہے کہ شاہراہ پر جواہر ٹنل سے برف ہٹانے کے بعد بانیہال سے وادی کشمیر سامان لے جانے والے ٹرکوں کو جانے کی اجازت دی جائے گی تاہم اودھمپور کے علاقے Chenaniکے علاقے سمرولی پر بڑی تعداد میں گرنے والے تودے ابھی تک ہٹائے نہیں گئے ہیں جس کی وجہ سے ڈوڈہ ، کشتواڑ، بھدروہ ، کڈ پتنی ٹاپ، Chenani، Lattiاور دودو سب ڈویژن کا رابطہ مسلسل معطل ہے ۔