جہلم ویلی خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کے حل کے لیے آواز اٹھانا ہماری ترجیح ہوگی‘ شگفتہ روشن کیانی

اتوار 10 جنوری 2021 13:05

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2021ء) جہلم ویلی خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کے حل کے لیے آواز اٹھانا ہماری ترجیح ہوگی۔ شگفتہ روشن کیانی صدر تحریک انصاف خواتین ونگ جہلم ویلی ضلعی گورننگ باڈی خواتین ونگ کا پہلا اجلاس ہٹیاں بالا میں منعقد ہوا جس کی صدارت صدر خواتین ونگ جہلم ویلی شگفتہ روشن کیانی نے کی۔

اجلاس میں ممبران خواتین ونگ سینئر نائب صدر پروین اختر، سیکرٹری جنرل مریم فاطمہ، ضلعی نائب صدر ناہید اختر, سیکرٹری فنانس سعیدہ اعوان شامل تھیں۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ جلد ضلعی گورننگ باڈی کی حلف برداری تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں ریجنل قیادت کو مدعو کیا جائے گا۔ تحصیل اور یونین کونسل سطح کی تنظیم سازی کا عمل شروع کیا جائے گا جس میں خواتین کارکنان کو ایک بہترین ماحول فراہم کریں گے تاکہ وہ بنیادی سہولیات سے محروم عوام خصوصاً خواتین کی آواز بن سکیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تمام ممبران نے ملک کر کام کرنے اور پارٹی کو متحد اور منظم کرنے پر اتفاق کیا۔ تمام ممبران ضلعی گورننگ باڈی نیچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان، چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی، صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، مرکزی صدر خواتین ونگ ڈاکٹر نوشین حامد، مرکزی سیکرٹری جنرل سیمی ایزدی، ریجنل صدر تقدیس گیلانی، جنرل سیکرٹری خواتین ونگ آزاد کشمیر و سابق ممبر اسمبلی گلزار فاطمہ اور دیگر ممبران ریجنل ٹیم، ضلعی قیادت پاکستان تحریک انصاف جہلم ویلی کا ذمہ داریاں سونپنے اور اعتماد کے اظہار پر شکریہ کیا۔