
کپاس نظر انداز کرنے سے معیشت کو کرونا وائرس سے زیادہ نقصان پہنچ رہا ہے: میاں زاہد حسین
ایک دہائی میں ملکی معیشت کو36 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے، وزیر اعظم اپنی نگرانی میں با اختیار کا ٹن کنٹرول بورڈ تشکیل دیں
بدھ 13 جنوری 2021 15:42

(جاری ہے)
میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کپاس کے شعبہ کی وجہ سے سالانہ دو ارب ڈالرکا براہ راست اور آٹھ ارب ڈالر کا ان ڈائریکٹ نقصان ہو رہا ہے، بنولے کے تیل کی مد میں سات سو ملین ڈالر اورکاٹن سیڈ کیک کی مد میں ڈیڑھ ارب ڈالر کانقصان ہو رہا ہے ۔
کپاس کی چنائی کے بعد بچنے والے پودوں کو بطور ایندھن جلایا جاتا ہے جو دستیاب نہ ہو تو لکڑی استعمال کی جاتی ہے جس سے جنگلات کا رقبہ کم ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کپاس کے بحران نے کاشتکاروں سے لے کر ویلیو ایڈڈ سیکٹر تک سب کو متاثر کیا ہے جبکہ ملک کی بارہ سو سے زائد جننگ فیکٹریوں میں سے ساٹھ فیصد بند ہو چکی ہیں جس سے لاکھوں افراد بے روزگار ہو گئے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان صورتحال کا نوٹس لیں اور فوری طور پر ایک با اختیار کا ٹن کنٹرول بورڈ تشکیل دیں جس کی نگرانی وہ خود کریں تاکہ کپاس کی پیداوار کو 5.5 ملین گانٹھ سے بڑھا کر 20 ملین گانٹھ تک پہنچایا جا سکے۔یہ بورڈ کپاس کے سرٹیفائیڈ بیج بوائی کھاد کیڑے مار ادویات اور پانی کے استعمال چنائی جننگ سپننگ اور ویلیو ایڈیشن تک تمام معاملات کی نگرانی کر ے اور تمام شراکت داروں کے مفادات کی نگہ بانی کرے۔کپاس کی پیداوار کے لئے مشہور علاقوں میں کوئی بھی دوسری فصل اگانے پر پابندی عائد کی جائے ، جننگ انڈسٹری کے لئے بجلی رعائیتی ٹیرف پر مقرر کی جائے اور کپاس کی امدادی قیمت کا اعلان کیا جائے۔ میاں زاہدحسین نے مذید کہا کہ اس سارے معاملے میں کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کواعتماد میں لے کر صورتحال کوبہتر بنایا جاسکتا ہے۔مزید زراعت کی خبریں
-
پنجاب بورڈ آف ریونیو نے زرعی انکم ٹیکس کا تخمینہ اورشرح جاری کردی
-
پاکستان میں گندم کی کاشت میں 6.5 فیصد کمی، پیداوار 2 کروڑ 90 لاکھ ٹن رہنے کا امکان
-
پاکستان سالانہ 30 لاکھ زیتون کے پودے لگانے کی صلاحیت حاصل کر رہا ہے. رپورٹ
-
پنجاب میں کھالوں کی ہیئت اور بناوٹ خراب ہوجانے کےباعث نصف سےزائد پانی ضائع ہورہا ہے، ماہرین
-
محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی جانب سے 11 ارب روپے کی خطیر رقم سے لائیوسٹاک کارڈ کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ،کمشنرساہیوال
-
غیرمعیاری کھاد کی فروخت پر 1 زرعی مرکز پر بھاری جرمانہ عائد جبکہ 1 زرعی مرکز کو سیل کر دیا گیا
-
پاکستان کھجور پیدا کرنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا
-
پی سی جی اے کے اعدادوشمار: کپاس کی پیداوار میں 30 فیصد کمی
-
پاکستان کھجور پیدا کرنیوالا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا،پاکستان میں سالانہ 5لاکھ ٹن کھجور پیدا ہوتی ہے
-
چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی
-
چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی
-
زرعی ٹیوب ویل کنکشنز کی شمسی توانائی پرمنتقلی کے فیز4 پرکام شروع کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.