ایف سی کی کارروائی ،بھاری مقدار میں اسمگلنگ شدہ سامان برآمد کرلیا

جمعرات 14 جنوری 2021 00:13

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2021ء) ایف سی (قلات اسکائوٹس) نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسمگلنگ شدہ سامان برآمد کر کے گاڑی قبضے میں لے لی ۔تفصیلات کے مطابق ایف سی قلات اسکائوٹس نے خضدار میں قومی شاہراہ پر جھالاوان چیک پوسٹ پر کاروائی کرتے ہوئے مسافر کوچ میں غیر قانونی طور پر سمگلنگ کئے جانے والی اشیاء بر آمد کرکے کوچ قبضے میں لے لی ، برآمد شدہ غیر قانونی اشیاء میں 185 کارٹن ایرانی برتن ، قریباً ایک سو کارٹن ٹائل اور ٹافیوں کی شامل تھیں جو کہ المحمود کوچ میں کراچی سمگلنگ کی جارہی تھیں ، ایف سی حکام کے مطابق پکڑی جانے والی کوچ میں تین افراد سوار جب کہ باقی غیر قانونی سمگلنگ شدہ سامان سے بھری ہوئی تھی ، ایف سی ذرائع کا کہنا تھا کہ دو روز قبل ٹرانسپورٹرز نے کئی گھنٹے تک قومی شاہراہ بلاک کرکے ٹریفک معطل کردیا تھا ،ٹریفک بحالی پر ٹرانسپورٹرز نے اس بات کا وعدہ کیا تھا کہ وہ غیر قانونی اشیا ء سمگل نہیں کریں گے اور نہ ہی اس طرح کی غلطی دھرائی جائے گی تاہم بدھ کو گاڑی سے غیر قانونی سمگلنگ شدہ اشیاء برآمد ہوئیں جو کہ خلاف قانون عمل ہے۔

(جاری ہے)

ایف سی غیر قانونی اشیاء کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے اپنے فرائض کسی بھی دبائو کو خاطر میں لائے بغیر احسن انداز میں نبھائے گی۔

متعلقہ عنوان :