انتشار پھیلانے والے عناصر کا اپنا اتحاد انتشار کا شکار ہو چکا ہے‘سعدیہ سہیل رانا

کرپٹ ٹولہ احتساب سے نہیں بچ پائے گا،لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا‘رکن پنجاب اسمبلی

جمعہ جنوری 13:51

انتشار پھیلانے والے عناصر کا اپنا اتحاد انتشار کا شکار ہو چکا ہے‘سعدیہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ انتشار پھیلانے والے عناصر کا اپنا اتحاد انتشار کا شکار ہو چکا ہے، کرپٹ ٹولہ احتساب سے نہیں بچ پائے گا،لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا،کرپٹ عناصرکابلاامتیاز احتساب ہونے سے ہی پاکستان آگے بڑھے گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں کرپٹ عناصر کے مخصوص ایجنڈے کی رتی بھر گنجائش نہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران خان نے عام آدمی کو سر اٹھا کر جینا سکھایا ہے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے عام آدمی کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے اپنے دور میں کھوکھلے نعرے لگائے۔ اپوزیشن نے ہر موقع پر عوام کو گمراہ کرنے کیلئے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ رہزنوں کا ٹولہ اپوزیشن اتحاد کی چھتری تلے اکٹھا ہوا ہے۔ قوم ایسے چور ٹولے کے جھانسے میں کبھی نہیں آئیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں فیصلے ملک و قوم کے مفاد میں کئے گئے ہیں۔