فارن فنڈنگ کیس ،پی ٹی آئی کی درخواست ایک جھوٹی ایف آئی آر سے زیادہ نہیں،احسن اقبال
تحریک انصاف نے بیرون ملک کمپنیاں بنائی اور پاکستان دشمن لابیز بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ حاصل کی،پاکستان کی تاریخ کا فارن فنڈنگ کیس کا فراڈ سامنے آچکا ہے،الیکشن کمیشن کو 2018کے انتخابات کو کالعدم قرار دینا چاہئے،مسلم لیگ (ن) کے رہنما کی میڈیا سے گفتگو
پیر 18 جنوری 2021 15:08
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی درخواست ایک جھوٹی ایف آئی آر سے زیادہ نہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف نے بیرون ملک کمپنیاں بنائی اور پاکستان دشمن لابیز بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی پڑتال کے بعد اسٹیٹ بینک نے درجنوں اکائونٹس کی نشاندھی کی،اب تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کی ذمہ داری ایجنٹس کے اوپر ڈال دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا فارن فنڈنگ کیس کا فراڈ سامنے آچکا ہے،فراڈ سامنے آنے کے بعد الیکشن کمیشن کو 2018کے انتخابات کو کالعدم قرار دینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کے پیسے سے تحریک انصاف نے ملک میں عدم استحکام پیدا کیا،امید کرتا ہوں کہ الیکشن کمیشن عمران خان کو نااہل قرار دے گا۔احسن اقبال نے کہاکہ عمران خان دوسروں پر الزامات لگاتے تھے وہ خودہنڈی کے ذریعے فالودے والوں کے نام پیسے منگواتے رہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جو این آر او ملا ہوا ہے وہ ختم ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سعدیہ عباسی کی دوہری شہریت کا فیصلہ چٹکی بجاتے ہوجاتاہے،فیصل واوڈا عدلیہ کی توہین کرتے رہتے ہیںلیکن اس کا فیصلہ نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، اور اپیل کرتے ہیں کہ جلد فیصلہ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چھ ماہ میں انتیس فیصد ترقیاتی اخراجات ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں ہم نے بیان دیا ہے کہ ہم نے ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ حاصل نہیں کی،ہم نے اپنے ڈونرز اور اکائونٹس کی تفصیلات پیش کردی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ہم منگل کو پرامن احتجاج کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.