سماہنی کی گنجان آباد یونین کونسل پونا میں کرونا کی موجودگی کا خدشہ ،محکمہ صحت کی ٹیمیں نمونے لینے کے لیے پہنچ گئیں

پیر 18 جنوری 2021 15:35

سماہنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) سب ڈویژن سماہنی کی گنجان آباد یونین کونسل پونا میں عالمی وبا کروانا کی موجودگی کا خدشہ محکمہ صحت کی ٹیمیں نمونے لینے کے لیے پونا پہنچ گئیں پونا ویلی میں آکسیجن سلنڈر ناپید،ہنگامی اقدامات کے لیے منصوبہ بندی کا فقدان ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہو سکنے سے مریضوں میں اضافے کا خدشہ موجود ہے نمونیہ نما بخار کے متعدد مریض سامنے آ چکے ہیں وبا پھیلنے کے امکانات کے پیشِ نظر پونا ویلی کی اہم شخصیات نے خود کو قرنطینہ کر رکھا ہے پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری وحید اکرم ایڈووکیٹ،سنئیر صحافتی شخصیت چوہدری راشد راج سمیت کئی افراد نے خود کو محدود کرتے ہوئے سماجی چہل پہل بند کر رکھی ہے سب ڈویژن سماہنی کی یونین کونسل پونا میں نتائج کروانا نتائج مثبت آنے کی صورت میں اقدامات اٹھائے جانے کے لیے محکمہ صحت کو متحرک ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔