بہن کی وفات پر اظہار افسوس کرنیوالوں کا شکر گزار ہوں،بھارت کیخلاف ثبوت کیساتھ بات کرتا ہوں ،سینیٹررحمن ملک
پلوامہ حملے کامقصد پاکستان مخالف جذبات پیدا کرکے ان کو انتخابی مہم میں استعمال کرنا تھا،سی پیک بارے میرے خدشات سنجیدہ ہیں،سیاست میں کوئی نیچے نہیں لگتا ،سیاست نام ،ملنے اور بات چیت کا ہے،پاکستان بھارت کیخلاف اقوام متحدہ سے رجوع کرے ،ہمت پکڑیں ،دفاع تک محدود نہ رہیں،پریس کانفرنس
پیر 18 جنوری 2021 23:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف ثبوت کے ساتھ بات کرتا ہوں ،بھارت کے ایک وزیر کے بیان پر افسوس ہے، اللہ تعالی نے سب کو یکساں پیدا کیا اور خون کا رنگ بھی ایک ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت آر ایس ایس کو آگے لے کر آیا ہے ،پلوامہ کے حملے کے فوری بعد کہہ دیا تھا کہ یہ حملہ بھارت نے خود کروایا ۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے پلوامہ میں اپنے چالیس فوجی مروا کر مگرمچھ کے آنسو بھائے ،پلوامہ حملے کامقصد پاکستان مخالف جذبات پیدا کرکے ا ن کو انتخابی مہم میں استعمال کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے مودی کے واپس طاقت میں آنے کے بعد کشمیریوں کے ساتھ برے سلوک کی پیش گوئی کر دی تھی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ نریندر مودی دوبارہ جیت جاتا ہے تو کشمیر کے لئے بہتر ہوگا،میں نے کہا تھا کہ مودی اگر دوبارہ وزیراعظم بنتا ہے تو پہلے سے زیادہ خطرناک ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھارت مجھے عدالت میں لے جائے جو کہا سب ثابت کروں گا،بھارت نے میری کتاب پر پابندی لگوانے کی پوری کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ میری کتاب پر حکومتی ارکان نے کہا کہ مودی کے آنے کے بعد پاک بھارت تعلقات بہتر ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات کبھی بہتر نہیں ہو سکتے ،مودی جو مقبوضہ کشمیر میں ظلم کررہا ہے ،آر ایس ایس اس کے ساتھ بھی وہی کریگی ،مقبوضہ کشمیر میں کوفیو کو ساڑھے پانچ سو دن ہو گئے مگر اقوام متحدہ اس پر خاموش ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے میرے انتہائی سنجیدہ خدشات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاور کی بڑی بھارتی کمپنیاں سی پیک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی کمپنیوں کے سی پیک میں داخل ہونے کے حوالے سے الگ بریفنگ دوں گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں سیاسی جماعتیں متحد ہیں جبکہ پاکستان میں سیاستدان دست و گریبان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنی انا ختم کرنے کیلئے پہلے بھی کہہ چکا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے معاشی چارٹر کرنے کی دعوت دی تو ان کے خلاف کیسز بنا دیئے گئے ،ملک میں سیاسی انتشار کے خاتمے کی ذمہ داری آصف علی زرداری کو دی جائے،آصف علی زرداری پاکستان کے فیور میں ہر کام کیلئے تیار ہیں ،سیاسی انتشار کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے ،آصف علی زرداری پر قوم اعتماد کرتی ہے تو وہ اس پر پورا اتریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بتاتا ہوں کہ کچھ چیزیں وقت پر کرنا اچھا ہوتا ہے ،سیاست میں کوئی نیچے نہیں لگتا ،سیاست نام ملنے اور بات چیت کا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف دوبارہ فیٹف میں جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پارلیمنٹ میں بھارت کے خلاف مشترکہ قرارداد منظور کی جائے،بھارت میں اقلیتی قوموں کے لئے مصیبت ہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سکھ بھی بھارتی اقلیت ہے اور بھارتی حکومت کی مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے خلاف اقوام متحدہ سے رجوع کرے ،ہمت پکڑیں اور دفاع تک محدود نہ رہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پلوامہ سمیت بھارت کے دو معاملات کو عالمی سطح پر اٹھائیں،بھارت ان وکیلوں سے بھی رابطہ رکھتا ہے جہاں پاکستان کا کیس چل رہا ہو۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے دفاعی انداز اختیار کئے رکھا تو حالات یہی رہیں گے جو اس وقت ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرونا ویکسین کی بہت ضرورت ہے ،اگر آپ فاضل افورڈ نہیں کر سکتے تو چین سے لے لیں وہ ویکسین دینے کو تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا ورکرزکو ویکسین دی جائے اور میڈیا کو فرنٹ لائن پر لے کر آئیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ابھی تک ڈیجیٹل پالیسی نہیں بنائی جو ہونی چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.