کراچی میں غیر قانونی شادی ہالز کے خلاف کے ڈی اے کا آپریشن سست روی کا شکار

جمعرات 21 جنوری 2021 12:39

کراچی میں غیر قانونی شادی ہالز کے خلاف کے ڈی اے کا آپریشن سست روی کا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) کراچی میں غیر قانونی شادی ہالز کے خلاف کے ڈی اے کا آپریشن سست روی کا شکار ہے۔ شادی ہالز کی فہرست میں خامیوں کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ حکام نے ناکامی کا ملبہ پولیس پر ڈال دیا۔کے ڈی اے اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ سیل ڈیڑھ سال بعد متحرک تو ہوگیا مگر غیر قانونی شادی ہالز کے خلاف بڑے آپریشن کے اعلان کے باوجود موثر کاروائی نہ کرسکا۔

کراچی کے ضلع کورنگی میں دو روز سے جاری آپریشن کے دوران محض چار غیر قانونی شادی ہالز کو جزوی مسمار کیا جاسکا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران غیر قانونی شادی ہالز کی فہرست میں سنگین غلطیوں کا انکشاف ہوا۔ کئی شادی ہالز پہلے ہی مسمار ہوچکے تھے، غیر قانونی شادی ہالز کی تلاش میں سرکردہ انسداد تجاوزات کے افسران و عملہ ناکامی کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالتے رہے۔

کے ڈی اے حکام کو غیر قانونی شادی ہالز کے خلاف کاروائی میں قانونی پیچیدگیوں کا بھی سامنا رہا۔ ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ سیل ںے ناکامی کا سارا ملبہ پولیس پر ڈال دیا۔ضلع کورنگی میں غیر قانونی شادی ہالز کی فہرست میں خامیاں سامنے آنے کے بعد اسے ازسرنومرتب کیا جا رہا ہے۔ مسمار کیے گئے چار میں سے دو شادی ہالز بھی فہرست میں موجود نہیں تھے۔

متعلقہ عنوان :