جوبائیڈن مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے کردا ر ادا کریں، عاقب وانی

جمعہ 22 جنوری 2021 14:52

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں ’’پیپلز ایسوسی ایشن ‘‘ کے چیئرمین عاقب وانی نے امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن کے نام ایک خط میں انکی توجہ مقبوضہ علاقے کی ابتر صورتحال کی طرف مبذول کرائی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عاقب وانی نے خط میں لکھا کہ فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموںوکشمیر میں جعلی مقابلے، حراستی قتل ، غیر قانونی نظر بندیاں اور مہلک پیلٹ بندوقوں کا استعمال روز کا معمول بن چکا ہے۔

انہوں نے خط میں نومنتخب صدر پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کیلئے بذات خود مداخلت کریں۔عاقب وانی نے جو بائیڈن کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری پر امید ہیں کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے برسر اقتدار آنے سے مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی اور غیر جمہوری بھارتی پالیسیوں کا خاتمہ ہو گا۔