پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام جنوبی پنجاب میں ریفریز کی ٹریننگ کیلئے رگبی ریفریز ورکشاپ کا انعقاد

جمعہ 22 جنوری 2021 19:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام جنوبی پنجاب میں ریفریز کی ٹریننگ کیلئے رگبی ریفریز ورکشاپ کا انعقادبہاولنگر میں کیا گیا۔ پاکستان رگبی یونین کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر شکیل احمد ملک نے ورکشاپ کنڈکٹ کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شکیل احمد ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں رگبی میں بہت ٹیلنٹ ہے اور جنوبی پنجاب میں رگبی کی ٹیموں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہے۔

(جاری ہے)

ماضی میں امپائرز، کوچز اور میڈیکل کے لیول ون اور ٹو کورسز منعقد کرواتے رہے ہیں اس بار ہم نے ریفریز کی ٹریننگ کا اہتمام کیا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ خواتین کھلاڑی امپائرنگ، ریفرنگ اور میڈیکل میں پیش پیش ہیں۔ پاکستان رگبی یونین گزشتہ چند سالوں سے گراس روٹ لیول پر بہت اچھا کام کر رہا ہے جس کی وجہ سے پاکستان بھر میں رگبی کے کھلاڑیوں کی ایک بہت بڑی کھیپ رگبی کھیل رہی ہے۔ رگبی ریفریز ورکشاپ میں فورٹ عباس سے عبد الصمید،حسیب رضا اور ثمن افتخار، بہاولنگر سے مریم شریف اور ناصرہ نصیر،لودھراں سے محمد عبداللہ اور شازیہ شبیر، کوٹ ادو سے محمد عارف، مظفر گڑھ سے غلام عباس اور ظفر عباس، وہاڑی سے محمد عرفان اور محمد وقاص نے ورکشاپ میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :