کمشنر بحالیات آزاد جموں و کشمیر کی زیر صدارت مہاجرین 1990 نمائندگان کا اجلاس

حکومت آزاد کشمیر وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر کی قیادت میں مہاجر کیمپوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے،مہاجرین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے،چوہدری محمد فرید

اتوار 24 جنوری 2021 17:50

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2021ء) کمشنر بحالیات آزاد جموں و کشمیر چوہدری محمد فرید کی زیر صدارت مہاجرین 1990 نمائندگان کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سردار عمر اعظم خان، آفیسر رفیوجی ہارون راجہ ،محمود قریشی ایڈووکیٹ، مہاجرین کے نمائندگان کے علاوہ دیگر متعلقین بھی موجود تھے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر بحالیات چوہدری محمد فرید نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں آزاد کشمیر بھر میں قائم مہاجر کیمپوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے پر عزم ہے حکومت آزاد جموں کشمیر مہاجرین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ملازمتوں کے حوالے سے دیکھا جائے تو نوے کی دہائی میں آنے والے مہاجرین کو جہاںآزاد کشمیر کے شہریوں سے زیادہ بہتر انداز میں ایڈجسٹ کیا گیا ہے وہاں آزاد حکومت نوے کی دہائی میں آنے والے مہاجرین کو آزاد کشمیر کے شہریوں سے زیادہ سہولیات دی رہی ہے ان کو فی کس ماہانہ الاؤنس ملتا ہے جو آزاد کشمیر میں کسی کو نہیں ملتا وقت کے ساتھ ساتھ ان کی بہتر زندگی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔