شو باز عدالتو ں میں خط نہیں اپنی بے گناہی ثا بت کریں‘تر جمان پنجاب حکومت

عوام لیٹروںکے دوغلاپن کو سمجھ چکے ہیںاب کو ئی خط ان کی سیا ست نہیں بچا سکے گا ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

بدھ 27 جنوری 2021 11:38

شو باز عدالتو ں میں خط نہیں اپنی بے گناہی ثا بت کریں‘تر جمان پنجاب حکومت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ شو باز عدالتو ں میں خط نہیں اپنی بے گناہی ثا بت کریں،’’خط سیا ست‘‘ پرانا سیا سی حر بہ ہے لیگی جہاں سے بھی خط منگوائیں انہیں لوٹی دو لت کا حسا ب دینا پڑے گا ، عوام لیٹروںکے دوغلاپن کو سمجھ چکے ہیںاب کو ئی خط ان کی سیا ست نہیں بچا سکے گا۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ ملک اور قو م کا پیسہ لو ٹنے والے اپنی مظلومیت کا ڈرامہ رچاتے ہو ئے مگر مچھ کے آ نسو بہا رہے ہیں اگر خط لکھنے والو ں کوان چور لیٹرو ں کی اصلیت پتہ چل جائے تو وہ زند گی بھر ان کواپنے ملک میں داخل نہ ہو نے دیں۔انہو ں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) والے کچھ بھی کر لیں انہیں ہر حال میں کرپشن اور لو ٹ مار کاحسا ب دینا پڑے گا۔

مسلم لیگ (ن) اورپیپلز پار ٹی کی قیاد ت پر ابھی تک پی ٹی آئی حکومت نے کو ئی کیس دائر نہیں کیاابھی تک یہ پرانے اپنے اپنے دور کے کیسو ں میں گر فتار ہیں اگر موجودہ حکومت نے ا ن کیخلا ف کو ئی کیس دائر کیا تو ان کی زندگی جیلو ں میں گزرے گی لہٰذا دو نو ں پار ٹیوں کی بھلا ئی اسی میں ہے کہ وہ قومی خزانہ سے لو ٹی دو لت واپس کر دیں۔