پنجاب بھر میں بسنت منانے پر پابندی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

بدھ 27 جنوری 2021 23:38

پنجاب بھر میں بسنت منانے پر پابندی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھر میں بسنت کا روایتی تہوار منانے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ پابندی عائد کرنے کا فیصلہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کے درمیان ہونے والی ون آن ون ملاقات میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ شہر کے بعض حلقے گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر آئندہ ماہ فروری کے دوسرے ہفتے میں بسنت منانے کے اعلانات کر رہے تھے جن کو سامنے رکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے بسنت پر پابندی کا فیصلہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پتنگیں بنانے فروخت کرنے اور اڑانے پر پابندی برقرار رہے گی اور صوبے بھر میں کسی کو پتنگ بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔