دشمن صوبے میں دہشتگردی کی کارروائیاں کرکے عدم استحکام اور بد امنی پیدا کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ،سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر

پاکستان اور بلوچستان کو کمزور کرنے والوں کے ناپاک عزائم کو ہم ملکر ناکام بنا دینگے ،مرکزی سینئر نا ئب صدرمسلم لیگ (ن)

اتوار 7 فروری 2021 19:45

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2021ء) پی ڈی ایم کے مرکزی رہنماء و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر صوبائی نائب صدر سردار زادہ نعمان خان ناصرحاجی مومن خان ناصرنے کوئٹہ میں ڈی سی آفس کے سامنے کشمیر ریلی کے شرکاء پر حملے میں دو افراد کی شہادت اور بیس سے زائد افراد کے زخمی ہونے پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسکی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن صوبے میں دہشت گردی کی کاروائیاں کرکے عدم استحکام اور بد امنی پیدا کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان کو کمزور کرنے والوں کے ناپاک عزائم کو ہم ملکر ناکام بنا دینگے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کرکے انکی کمر توڑ کر ملک کو امن کا گہوارہ بنا دیا جس سے ملک میں ترقی کا سفر شروع ہوا لیکن آج سلیکٹڈ وزیر اعظم اپنے غرور میں مبتلا ہیں اور صوبے و ملک میں عوام کی زندی گیاں دائو پر ایک بار پھر لگ گئی ہیں انہوں نے کہا کہ دشمن بھارت طاق میں ہے ہمیں اپنے اندر اتحاد و اتفاق کے ساتھ اپنے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر دشمن کا غرور خاک میں ملا دینا چاہیے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں اسی لیئے دشمن انھیں جان سے مارنے پر تلا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچ اس دھرتی کے وارث ہیں ہمیں انکی ملک و صوبے سے پیار و محبت پر کوئی شک نہیں ہے لیکن اگر چند بکے ہوئے افراد بھٹک کر دشمن کے آلہ کار بننے کی کوشش کر رہے ہیں تو انکے خلاف ریاست کو طوقت استعمال کرنے کا پورا پورا حق حاصل ہے پاکستان ہے تو ہم ہیں ہم اپنے جانوں پر کھیل کر ملک کی حفاظت کرینگے انہوں نے کہا کہ ملک موجودہ حکومت کے ہاتھوں میں یر غمال بنا ہواہے ہم پی ڈی ایم کی شکل میں موجودہ حکومت کا چلتا 26 مارچ کو کر دینگے انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی روزگار صحت تعلیم کی فراہمی اور امن کے قیام میں ناکام ہو گئی ہے عوام مشکل حالات میں ہیں جمہوریت ائین اور وفاق کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے ملک میں بجلی گیس اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں ایک ماہ میں تین دفعہ اضافہ ظلم ہے جسے کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے اسی لیئے پی ڈی ایم نے مارچ کو مہنگائی مارچ کا نام دیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے کشمیر کا سودہ کر لیا ہے بھارت کو سری نگر اور ہمیں مظفر اباد دے کر اسکا فیصلہ عمران خان نے کر دیا ہے جسکے خلاف ہمیں اٹھ کھڑا ہونا پڑیگا ۔