ہوسکتا ہے کہ اگلے سال پاکستان سپر لیگ کے میچز گوادر کرکٹ سٹیڈیم میں بھی کروائے جائیں : ڈی جی آئی ایس پی آر
انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے ہر سٹیڈیم کی کچھ ضروریات ہوتی ہے ، گوادر سٹیڈیم جب ان ضرورت کو پورا کریگا تو یہاں بھی انٹرنیشنل میچز کھیلے جاسکتے ہیں: میجر جنرل بابرافتخار
ذیشان مہتاب پیر 22 فروری 2021 16:41
(جاری ہے)
اس موقع پر میجر جنرل بابر افتخار سے سوال کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے حوالےسے کافی باتیں زیر بحث ہیں۔اگلے ڈی جی آئی ایس آئی کے لیے جنرل آصف غفور کا نام بھی سامنے آ رہا ہے۔کیا مستقبل میں قریب میں یہ تمام باتیں سچ ثابت ہو سکتی ہیں؟۔
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، یہ تمام بے بنیاد افواہیں ہیں۔ میں یہی درخواست کروں گا کہ ایسی باتوں پر دھیان مت دیں اور نہ ہی ان قیاس آرائیوں پر یقین کریں۔ اگر ایک ادارے کی طور پر بات کروں تو پاک فوج میں اور خاص طور پر اتنے سینئر لیول پر تقرریاں اتنی شارٹ ٹرم نہیں ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف پاک فوج نے آپریشنز کیے۔22 فروری 2017ء کو آرمی چیف کی قیادت میں آپریشن ردالفساد کا آغاز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ردالفساد کا مقصد عوام کا ریاست پر اعتماد بحال کرنا تھا۔ ۔آپریشن ردالفساد کا محمور عوام تھے۔۔آپریشن کے حوالے سے ٹائمنگ بہت اہم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاک افغان بارڈر پر کراس فائرنگ کے 1684 واقعات ہوئے۔4 سال میں 353 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، سیکڑوں کو گرفتار کیا۔اب تک آپریشن کے دوران 48 ہزار سے زائد باروی سرنگیں ریکور کیں۔ خفیہ اداروں نے سخت محنت سے بڑے دہشگرد نیٹ ورک پکڑے۔4 سال میں 37 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تربیت دی جا چکی ہے۔آپریشن کے دوران بہت سے لوگ بے دخل ہوئے۔ 4 سال کے دوران 1200 سے زائد شدت پسند ہتھیار ڈال چکے ہیں۔پیغام پاکستان نے شدت کے بیانیے کو بڑی حد تک شکست دی۔شدت پسندی کی طرف مائل 5ہزار افراد کو معاشرے کا کارآمد حصہ بنایا گیا۔ٹیررازم سے ٹوورازم کا سفر انتہائی کٹھن اور صبر آزما رہا۔میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ پچھلے ایک سال ہم قدرتی آفات سے بھی نبرد آزما تھے۔مرد شماری کا انعقاد بھی کامیابی سے کیا گیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، گریم سوان نے ٹاپ فور ٹیموں میں پاکستان کو شامل نہ کیا
-
پونٹنگ ،اینڈی فلاور کے بعد جسٹن لینگر کا بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار
-
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
دوسرے ٹی ٹونٹی سے قبل موسم کی تازہ ترین اپ ڈیٹ سامنے آگئی
-
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کا ایک اور اپ سیٹ
-
عماد وسیم نے پاکستانی ٹیم میں اپنے کردار کا انکشاف کر دیا
-
رکی پونٹنگ کے بعد اینڈی فلاور کا بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار
-
پی ایچ ایف ہیڈ کوارٹر کے ملازمین پانچ ماہ سے تنخواہ سے محروم
-
رکی پونٹنگ کا بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار، وجہ بھی بتا دی
-
پی سی بی نے آفیشلز پر سفری پابندیاں نافذ کر دیں
-
انگلینڈ کے دو اہم کھلاڑی پاکستان کے خلاف چند ٹی ٹونٹی میچوں سے محروم رہیں گے
-
امریکا نے سندیپ لمی چانے کو ویزہ دینے سے انکار کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.