ضمنی الیکشن میں کامیابی:پیپلز پارٹی بلوچستان کی مبارکباد

سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا کی عوام نے تبدیلی سرکار کو مسترد کردیاضمنی الیکشن کے نتائج دیکھنے کے بعد سلیکٹڈ وزیراعظم میں اگر کچھ بھی شرم باقی ہے تو وہ عزت کے ساتھ خود مستعفی ہوجائیں: صوبائی صدر و دیگر رہنمائوں کی گفتگو

پیر 22 فروری 2021 23:24

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک، جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی ودیگر کابینہ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این ای221کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار پیر امیر علی شاہ کی تاریخی کامیابی پر مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا کی عوام نے تبدیلی سرکار کو مسترد کردیاضمنی الیکشن کے نتائج دیکھنے کے بعد سلیکٹڈ وزیراعظم میں اگر کچھ بھی شرم باقی ہے تو وہ عزت کے ساتھ خود مستعفی ہوجائیںگے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی رہنماں کا پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان اور حلقہ این اے 221 کی عوام کو بھی مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ تھر کی عوام نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوامی پارٹی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا کی عوام نے تبدیلی سرکار کو مسترد کردیا، ضمنی الیکشن کے نتائج دیکھنے کے بعد سلیکٹڈ وزیراعظم میں اگر کچھ بھی شرم باقی ہے تو وہ عزت کے ساتھ خود مستعفی ہوجائے گے۔

(جاری ہے)

دریںاثناء پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی سے پی پی پی بلوچستان کے میڈیا کوآرڈینیٹر حیات خان آچکزئی کی ملاقات ملاقات میں میڈیا سے متعلق امور اور پارٹی کی میڈیا اسٹریٹجی کے حوالے سے گفتگو کی گئی،ملاقات میں پارٹی امور سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی