سی پیک کے تحت توانائی کے شعبے میں بڑی پیش رفت جاری،منظور شدہ توانائی کی9 منصوبے مکمل

مذکورہ منصوبوں کی تکمیل سے ملکی ضروریات پوری ہونے سمیت بجلی برآمد بھی کی جاسکے گی،رپورٹ

منگل 23 فروری 2021 15:53

سی پیک کے تحت توانائی کے شعبے میں بڑی پیش رفت جاری،منظور شدہ توانائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2021ء) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت توانائی کے شعبے میں بڑی پیش رفت جاری ہے، منظور شدہ 22 توانائی کے منصوبوں میں سے 9 منصوبے مکمل ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت جو 22 توانائی کے منصوبے منظور کیے گئے تھے ان میں سے 9 توانائی کے منصوبے مکمل کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

منصوبوں کا مقصد بجلی کی ضروریات پوری کرنا ہے، مکمل شدہ 9 منصوبوں سے 5 ہزار 320 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے،ان منصوبوں میں کوئلے کے 13 سو 20 میگا واٹ کے ساہیوال، پورٹ قاسم اور چائنا حب منصوبے شامل ہیں۔ 660 واٹ کا اینگرو تھر اور 400 میگا واٹ قائد اعظم سولر پارک منصوبے بھی مکمل ہوچکے ہیں۔مزید 4 ہزار 470 میگا واٹ کے 8 منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں، ان کے علاوہ کوہالہ، تھر اور آزاد پٹن سمیت 5 منصوبے بھی پائپ لائن میں شامل ہیں۔مذکورہ منصوبوں کی تکمیل سے ملکی ضروریات پوری ہونے سمیت بجلی برآمد بھی کی جاسکے گی، سی پیک منصوبوں میں توانائی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔