Live Updates

لیاقت علی جتوئی کا پی ٹی آئی سے راستے الگ کرنے کا اشارہ

پارٹی کیلئے کام کرنے والے مرکزی رہنماؤں کومسلسل نظرانداز اور مایوس کیا گیا، وزیراعظم کوتحفظات پرمبنی خط لکھ دیا ہے،26 فروری کومشاورتی اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 23 فروری 2021 19:54

لیاقت علی جتوئی کا پی ٹی آئی سے راستے الگ کرنے کا اشارہ
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 فروری2021ء) سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے پی ٹی آئی سے راستے الگ کرنے کا عندیہ دے دیا، انہوں نے کہا کہ پارٹی کیلئے کام کرنے والے مرکزی رہنماؤں کومسلسل نظرانداز اور مایوس کیا گیا، وزیراعظم کوتحفظات پرمبنی خط لکھ دیا ہے، 26 فروری کومشاورتی اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔ سا بق وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ پارٹی کیلئے کام کرنے والے مرکزی رہنماؤں کو مایوس کیا گیاہے، وزیراعظم کو خط لکھ دیا ہے جس میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، سندھ کے فیصلے گورنر ہاؤس میں کیے جاتے ہیں، مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی سے راستے الگ ہوسکتے ہیں، کارکنان سے مشاورت کے لیے چھبیس فروری کو اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ایک سینئر سینئرصحافی نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی کو پارٹی سے متعلق تحفظات بیان کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

(جاری ہے)

لیاقت جتوئی نے کہا کہ تین چار لوگ بیٹھ کر اپنے من پسند لوگوں کو سینیٹ الیکشن کے لیے ٹکٹیں دیں، سیف اللہ ابڑو اس قابل نہیں ہے کہ میں اس کا ذکر بھی کروں، لیکن یہ ٹکٹ 35 کروڑ روپے میں بکا ہے۔

پی ٹی آئی کے ناراض رہنماء نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو محض 6 ماہ پہلے پارٹی مین آئے تو ایسے شخص کو کس بنیاد پر ، کس میرٹ پر سینیٹ الیکشن کا ٹکٹ جاری کیا گیا۔ دوسری جانب معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ لیاقت جتوئی صاحب نے آج سینیٹ کی ٹکٹ کے بارے ایک بیہودہ الزام لگایا۔  اب یا تو یہ یہ اپنے دعوے کا ثبوت دیں اور اگر نہ دے سکے تو پارٹی ان کے خلاف سخت ایکشن لے گی۔  سیف اللہ ابڑو ان پر ہتک عزت کا کیس کریں گے۔ جتوئی صاحب خود نیب زدہ ہیں اور وہ خواہ مخواہ جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات