61 فیصد پاکستانی تاجروں نے ملک میں کاروبار کیلئے حالات سازگار قرار دے دیے
400 سے زائدکاروباری شعبوں کی آراء لی گئی، 39 فیصد کے مطابق ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہیں، گیلپ سروے
شہریار عباسی
منگل فروری
23:40

(جاری ہے)
مینوفیکچرنگ میں کاروباری حالات کو اچھا کہنے والوں کی شرح 68 فیصد، خدمات میں 58 فیصد جب کہ تجارت میں 52 فیصد نے کاروباری حالات کے اچھا ہونے کے حق میں رائے دی۔
صوبوں میں کاروباری حالات اچھے ہونےکا سب سے زیادہ سندھ سے 69 فیصد تاجروں نے کہا، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے 66 فیصد جب کہ پنجاب سے 60 فیصد نے کاروباری حالات اچھے ہونےکا کہا۔ مستقبل سے پُر امید ہونے والے شعبوں میں تجارت 84 فیصد کے ساتھ سرفہرست رہا ، خدمات میں 73 فیصد جب کہ مینوفیکچرنگ سے منسلک 72 فیصد تاجروں نے مستقبل میں کاروباری حالات میں بہتری کی امید ظاہر کی۔ سندھ سے 83 فیصد نے مستقبل میں کاروبار میں بہتری کی امید کی ، پنجا ب سے 70 فیصد ، جب کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے 67 فیصد نے مستقبل میں کاروباری حالات میں بہتری کےلیے پُر امید ہونےکا کہا۔ مستقبل میں کاروباری حالات میں بہتری کی 72 فیصد تاجروں نے امید ظاہر کی جب کہ 28 فیصد نے مایوس ہونے کا کہا۔ البتہ مستقبل میں کاروبار میں بہتری کا نیٹ اسکور دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں 58 فیصد سے کم ہوکر 44 فیصد ہوگیا ہے ۔ گیلپ پاکستان کی جانب سے کیے گئے سروے میں 400 سے زائدکاروباری شعبوں کی آراء کو شامل کیا گیا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
مسلم لیگ ن چھوٹی ریس کا نہیں بڑی ریس کا گھوڑا ہے، مریم نواز
-
سعودی عرب کے شہرالظہران میں زور دار دھماکوں کی آوازیں، کھڑکیاں لرز اُٹھیں
-
کراچی میں افسوسناک واقعہ، ٹریفک حادثات کے نتیجے میں باپ اور بیٹی سمیت 3 افراد جا ں بحق
-
وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے
-
ّبھارت میں رخصتی پر زیادہ رونے سے دلہن کی موت واقع ہوگئی ،شادی کی خوشیاں، سوگ میںتبدیل
-
زبردستی ووٹ لینے کا مطلب ہےعمران خان تم کوعلم ہوگیا تمہارا وقت آگیا ، مریم نواز
-
بی جے پی کے چھ کارکن بم بناتے ہوئے دھماکے میں زخمی
-
بڑی مچھلیوں کیخلاف میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ، چیئرمین نیب
-
چیئرمین سینیٹ کا الیکشن ، چوہدری برادران نے یوسف رضا گیلانی کی حمایت سے معذرت کرلی
-
راولپنڈی ، کچہری کے قریب فائرنگ سے ایس ایچ او شہید
-
مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز اور بلاول بھٹو کی ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آ گئی
-
حکومت نے غریب شہریوں کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کی نوید سنادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.