نواز شریف نے کارکنوں کو نئے انتخابات کی تیاری کی ہدایت کر دی
ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف ایک بھی نشست جیتنے میں ناکام رہی، شاید اگلے چند ماہ میں انتخابات ہو جائیں: قائد ن لیگ کا ٹوئٹر پر پیغام
محمد علی
بدھ فروری
01:58

نواز شریف نے اپنی جماعت کے کارکنوں کو نئے الیکشن کی تیاریوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف ایک بھی نشست جیتنے میں ناکام رہی، کچھ کہا نہیں جا سکتا، شاید اگلے چند ماہ میں انتخابات ہو جائیں۔ یہ بات انہوں نے میڈیا نمائندوں کی جانب سے کیے گئے اس سوال کے جواب میں کہی، جس میں ان سے پوچھا گیا کہ وہ 2021 یا 2020 کس سال کو انتخابات کا سال دیکھتے ہیں۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ ڈسکہ میں ورکرز نے ووٹ چوری پکڑی اور ورکرز ہی 2018 کی چوری بھی پکڑ لیں گے۔
(جاری ہے)
این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن کے حوالے سے نواز شریف کا کہنا ہے کہ ڈسکہ کے واقعے نے 2018 کے الیکشن میں ووٹ چوری کے تمام منصوبوں کو بے نقاب کر دیا۔
2018 میں بھی دو دن تک نتائج نہیں آئے تھے، نتائج میں تاخیر ہو جائیں تو جان لو کہ گڑبڑ ہورہی ہے اور نتائج تبدیل کیے جارہے ہیں۔ نواز شریف نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن میں ووٹ چوری میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دے تاکہ آئندہ کوئی عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی جرات نہ کرسکیں۔ یہاں واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن کے نتائج جاری کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ 25 فروری کو کیے جانے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن کو ڈسکہ ضمنی الیکشن کے حوالے سے موصول ہونے والی رپورٹ میں 14 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج مشکوک قرار دے کر ان پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کروانے کی سفارش کی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
کراچی میں افسوسناک واقعہ، ٹریفک حادثات کے نتیجے میں باپ اور بیٹی سمیت 3 افراد جا ں بحق
-
وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے
-
ّبھارت میں رخصتی پر زیادہ رونے سے دلہن کی موت واقع ہوگئی ،شادی کی خوشیاں، سوگ میںتبدیل
-
زبردستی ووٹ لینے کا مطلب ہےعمران خان تم کوعلم ہوگیا تمہارا وقت آگیا ، مریم نواز
-
بڑی مچھلیوں کیخلاف میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ، چیئرمین نیب
-
چیئرمین سینیٹ کا الیکشن ، چوہدری برادران نے یوسف رضا گیلانی کی حمایت سے معذرت کرلی
-
راولپنڈی ، کچہری کے قریب فائرنگ سے ایس ایچ او شہید
-
مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز اور بلاول بھٹو کی ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آ گئی
-
حکومت نے غریب شہریوں کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کی نوید سنادی
-
چین میں انٹرنیٹ کی بندش اور وی پی این کا استعمال
-
برقعے پر پابندی ہو یا نہیں؟ سوئٹزرلینڈ میں ریفرنڈم
-
عوام چاہتے ہیں پنجاب سے ’وسیم اکرم پلس‘ کو فارغ کیا جائے : بلاول بھٹو زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.