سیکورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے ٹھکانے پر حملہ،53 سکیورٹی فورسز کے قتل میں ملوث انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک

جمعہ 26 فروری 2021 23:46

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2021ء) جنوبی وزیرستان کے علاقے شارنگی میں سیکورٹی فورسز کا حساس اداروں کی اطلاعات پر دہشتگردوں کے ٹھکانے پر حملہ کیا,حملہ میں 53 سکیورٹی فورسز کے قتل میں ملوث ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر نورستان عرف حسن بابا کو ہلاک کردیاگیا، دوسری جانب عسکری ذرائع کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے اہم اور نامور کمانڈر اور علیم خان خوشحالی کروپ سے وابستہ سجنا محسود کو بھی قتل کردیا ۔

عسکری ذرائع کے مطابق کمانڈر سجنا گزشتہ دنوں چار خواتین کے قتل میں ملوث تھا اور ساتھ ساتھ 2013 سے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میرعلی،شیراتالہ خیسورہ وغیرہ میں دشتگردانہ حملوں میں ملوث تھا ۔یاد رہے کہ حسین عرف سجنا تحریک طالبان کے مرکزی کمانڈر بیت اللہ محسود کی رائٹ ہینڈ سمجھا جاتاتھا اور بیت اللہ محسود کے قتل کے بعد حکیم اللہ محسود گروپ کے خلاف ہوگیاتھا اور اپس کے مختلف جھڑپوں میں ایک دوسرے نے درجنوں افراد قتل کردیئے گئے اس طرح مسلسل 7مہینے اختلافات کے بعد فیصلہ صادر فرمایا۔

(جاری ہے)

سجنا حکومت پاکستان کو مختلف واقعات میں انتہائی مطلوب تھا اس بابت تین مرتبہ امریکی ڈرون حملوں اور عسکری کاروائیوں میں بطور ہلاک تصور کیا جاتا تھا لیکن گزشتہ دو دن قبل ائی ایس پی ار پاکستان نے سجنا محسود کی قتل ہونے کی تصدیق کی۔