یوسف رضا گیلانی کے سینٹ الیکشن میں جیتنے پر پیپلزپارٹی تعلقہ سکرنڈ کی جانب سے پریس کلب کے باہر مٹھائی تقسیم کی گئی اور جشن منایاگیا

جمعرات 4 مارچ 2021 16:47

یوسف رضا گیلانی کے سینٹ الیکشن میں جیتنے پر پیپلزپارٹی تعلقہ سکرنڈ ..
سکرنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے سینٹ الیکشن میں جیتنے پر پیپلزپارٹی تعلقہ جنرل سیکرٹری علی حیدر شاہ، نور احمد لاکھو، پیپلز یوتھ ونگ کے محسن لاکھو ، جنرل سیکرٹری وقار حسین زرداری ، عبدالرشید کیریوکی قیادت میں کارکنان نے سکرنڈ پریس کلب جشن منایا ۔اس موقع پر تعلقہ جنرل سیکرٹری سید علی حیدر شاہ نے کہاکہ اب سیلیکٹڈ کے جانے کا وقت قریب ہے کیونکہ الیکشن شفاف ہوئے اسی لئے پی پی پی نے جیت حاصل کی اور جلد سینیٹ کا چیئرمین یوسف رضا گیلانی ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پورے پاکستان کا ہوتا ہے اور عمران خان کہتے ہیں کہ میرا سندھ سے کچھ نہیں جاتا ۔ اسی لئے اسکے اپنے ممبران نے بھی اسکو رد کر دیا ہے ۔ نور احمد لاکھو، وقار زرداری اور عطا محمد سیال نے کہاکہ جب مرد حرآصف علی زرداری اسلام آباد پہنچے اسی وقت پیپلز پارٹی جیت گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ سینیٹ کا چیئرمین یوسف رضا گیلانی کو بنا کر بھرپور جشن منائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کہتی ہے کہ ہمارے ممبران کو اٹھایا گیا جبکہ انکے ممبران کہہ رہے کہ ہمیں کسی نے نہیں اٹھایا ۔ اس موقع پر کارکنان نے مٹھائیاں تقسیم کی اور جشن منایا۔