سندھ خواتین تھروبال ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں دو روز اوپن ٹرائلز (کل)سے شروع ہونگے

جمعہ 5 مارچ 2021 18:10

سندھ خواتین تھروبال ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں دو روز اوپن ٹرائلز (کل)سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2021ء) سندھ خواتین تھروبال ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں دو روز اوپن ٹرائلز (کل)ہفتہ سے منی سپورٹس کمپلیکس کراچی شروع ہونگے، ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں مقبول آرائیں کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور دیگر ممبران میں زیبر احمد، عدنان وہرا، کرن وہرا، عائشہ رزاق، عدنان ترین اور درخشاں احسان شامل ہیں، منتخب ٹیم قومی ویمن تھروبال چمپئن شپ میں شرکت کریگی ،یہ چمپئن شپ آئندہ ماہ اپریل میں فیصل آباد میں کھیلی جائیگی، سندھ ٹیم کا تربیتی کیمپ 13 مارچ سے شروع ہو گا۔

متعلقہ عنوان :