
وزیراعظم کے حق میں قومی اسمبلی میں نعرے بازی ‘عمران خان کو172ووٹ درکار ہیں
مہمانوں کی گیلریوں میںصوبوں کے وزرااعلی‘اپوزیشن اراکین میں سے محسن داوڑ اور اکبر چترالی ایوان میں موجود
میاں محمد ندیم
ہفتہ 6 مارچ 2021
12:47

(جاری ہے)
جس کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد کے ووٹ کی قرار داد پیش کی قرارداد کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ دینے سے متعلق طریقہ کار بتایا.
اسپیکر کی ہدایت کے بعد ایوان میں 5 منٹ تک گھنٹیاں بجائی گئیں وزیراعظم عمران خان کو 342 کے ایوان میں کامیابی کے لیے 172 ووٹ درکار ہوں گے قومی اسمبلی میں حکومتی اتحاد کے 180 جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے 160 ارکان ہیں. پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے تقریباً 160 اراکین پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچ چکے ہیں اگرچہ اجلاس کا وقت 12بجکر15منٹ ہے مگر حکومتی ذرائع نے ”اردوپوائنٹ“کوبتایا کہ ایوان میں ایک آدھ گھنٹے کی تاخیرمعمول کا کام ہے لہذا ووٹنگ دن ایک بجے سے ڈیڑھ بجے کے درمیان شروع ہونے کی توقع ہے. پارلیمنٹ ہاﺅس میں آج صبح مشترکہ ناشتے کے اہتمام کیا گیا جس میں وزیر اعظم عمران خان بھی شریک ہوئے وفاقی کابینہ کے ارکان پاکستان تحریک انصاف کے تمام اراکین قومی اسمبلی کے علاوہ اتحادی جماعتوں کے ارکان بھی تحریک انصاف کے ارکان کے ساتھ پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہونے والے ناشتے میں شریک ہوئے حکمران جماعت کی جانب سے اتحادی جماعتوں مسلم لیگ( ق) بلوچستان عوامی پارٹی’ عوامی مسلم لیگ‘ایم کیوایم اور جمہوری وطن پارٹی کے اراکین کو ناشتے کی دعوت دی گئی تھی پارلیمنٹ ہاﺅس میں ناشتے کی بیٹھک میں حکومت و اتحادی مشترکہ حکمت عملی طے ہوئی وزیراعظم عمران خان کے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کے موقع پر پارلیمنٹ ہاﺅس پر سیکورٹی کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے. واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے سلسلے میں حکومت کو 180 ارکان کی حمایت حاصل ہے، سادہ اکثریت کے لیے عمران خان کو 172 ووٹوں کی ضرورت ہے جبکہ اپوزیشن کے پاس نشستوں کی تعداد 160 ہے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ارکان کی ذمے داری ہے کہ اعتماد کے ووٹ کو کامیاب کرائیں جبکہ انہوں نے بطور پارٹی چیئرمین تحریک انصاف کے ارکین قومی اسمبلی کو خط بھی لکھا ہے. آج پارٹی کا جو رکن غیر حاضر رہے گا اس کے خلاف آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت ایکشن لیا جا سکتا ہے، عدم حاضری کی صورت میں رکن کے خلاف نااہلی کی کارروائی شروع کی جائے گی دوسری جانب اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) نے آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کررکھا ہے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی نے عدم اعتماد کا فیصلہ کر دیا، اپوزیشن کے انکار کے بعد اب اس اجلاس کی کوئی سیاسی حیثیت ہی نہیں رہی، ملک میں کوئی وزیر اعظم نہیں.مزید اہم خبریں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
-
نااہل قیادت کی وجہ سے پیدا ہونیوالا ہر بچہ 2 لاکھ 80 ہزار کا مقروض ہے
-
پاکستانی سعودی دفاعی معاہدہ: کس کا کردار کیا؟
-
پنجاب حکومت صوبائیت کا کارڈ کھیلنے کی بجائے تباہ حال صوبے کی عوام پر دھیان دے
-
اب سستی گیس کسی کو نہیں ملے گی
-
سینیٹر شیری رحمان نے یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کو افسوسناک اور ظالمانہ قراردے دیا
-
فینٹینیل کی سمگلنگ کے الزام میں انڈین کمپنی کے عہدے داروں اور اہلخانہ کے امریکی ویزے منسوخ
-
لاہورپولیس کی بجلی چوروں کیخلاف بڑی کاروائی، 565 ملزمان گرفتار کرلئے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.