
سپیکر کا اراکین قومی اسمبلی کا داخلہ روکنے کی کوششوں پر اپوزیشن کے خلاف کاروائی کا عندیہ دیدیا
حزب اختلاف کی جانب سے حکومتی بنچوں کے اراکین کو ایوان میں داخلے ہونے سے روکنے کی مبینہ کوشش کی گئی.دفتر سپیکر قومی اسمبلی کو شکایات موصول
میاں محمد ندیم
ہفتہ 6 مارچ 2021
13:08

(جاری ہے)
ادھر سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نون کے راہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف والے صرف بدمعاشی کر سکتے ہیں مسلم لیگ (ن) کے راہنما شاہد خاقان عباسی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر دیگر راہنماﺅں کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے کہ اس دوران تحریک انصاف کے کارکنان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے وہاں پہنچ گئے اور مسلم لیگ نون کے خلاف نعرے بازی کی جس کی وجہ سے شاہد خاقان عباسی کو صحافیوں سے گفتگو کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا. شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کی عوام نے اپنا مینڈیٹ دے دیا ہے اور اب وزیر اعظم کے پاس اکثریت ہے نہ بات کرسکتے ہیں تحریک انصاف والے صرف بدمعاشی کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ 4 اور 5 مارچ کی درمیانی رات نوٹیفکیشن جاری ہوا کیا صدر نے لکھا کہ عمران خان آپ کی اکثریت ختم ہو گئی ہے ؟راہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ صدر، وزیر اعظم اور اسپیکر غیرقانونی اجلاس بلانے میں ملوث ہیں اور ہم نے چوروں کا ہر فورم پر مقابلہ کرنا ہے ہم گھبرانے والے نہیں ہیں. انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کو شکست کے دن سے عمران خان کی اکثریت ختم ہو چکی ہے پارلیمنٹ لاجز کے باہر مسلم لیگ نون کے راہنماﺅں اور تحریک انصاف کے اراکین کے درمیان دھکم پیل ہوئی ہے پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد کے باہر مسلم لیگ( ن) کے رہنما پریس کانفرنس کرنے پہنچے تو ان کے ہمراہ نون لیگی کارکنوں کی بھی بڑی تعداد تھی مسلم لیگ نون کے راہنماﺅں کی پریس کانفرنس کے دوران پاکستان تحریک انصاف اراکین بھی آ گئے اور شدید نعرے بازی شروع کر دی. پریس کانفرنس کے اختتام پر دونوں جانب سے دھکم پیل شروع ہوگئی تاہم پولیس نے مسلم لیگ نون کے راہنماﺅں کو بحفاظت وہاں سے نکالا سابق وفاقی وزیرمصدق ملک اور شاہد خاقان عباسی نے مکوں اور لاتوں سے اپنا بچاﺅ کیا.
مزید اہم خبریں
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
-
نااہل قیادت کی وجہ سے پیدا ہونیوالا ہر بچہ 2 لاکھ 80 ہزار کا مقروض ہے
-
لاہور سے دبئی جانے والے مسافرسے اسلحہ اورگولیاں برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.