کراچی، فیکٹری کے پیکنگ گودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی،پانی کی کمی سے تمام رات فیکٹری جلتی رہی ،صبح آگ پر کنٹرول کیاجاسکا

ہفتہ 6 مارچ 2021 13:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) کراچی کے علاقے ٹول پلازہ بقائی ہسپتال کے قریب فیکٹری کے پیکنگ گودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی،پانی کی کمی کی وجہ سے تمام رات فیکٹری جلتی رہی رات ساڑھے 9بجے لگنے والی آگ پر ہفتہ کی صبح کنٹرول کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹول پلازہ بقائی ہسپتال کے قریب فیکٹری کے پیکنگ گودام میں جمعہ کی شب رات ساڑھے 9بجے آگ بھڑک اٹھی اطلاع ملنے پر سندھ رینجرز کے جوان موقع پر پہنچ گئے، جائے حادثہ کو کارڈن آف کر لیا گیا رینجرز کے جوان ریسکیو ٹیموں کے ساتھ مل کر آگ بھجانے میں مصروف رہے رینجرز نے واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹس اور مزید فائربریگیڈ کی گاڑیاں طلب کر لیں ابتدائی طور پر آگ پر 2فائر ٹینڈر کی مدد سے قابو پالیا گیا بعد ازاں فیکٹری میں لگنے والی آگ دوبارہ بھڑک اٹھی آ گ کنٹرول سے باہر ہونے پرفائر بریگیڈ کے 5فائرٹینڈرکوطلب کیاگیا۔

(جاری ہے)

فائر بریگیڈ زرائع کے مطابق پانی کی کمی کی وجہ سے آگ دوبارہ بھڑک اٹھی کے ایم سی کے 5فائر ٹینڈر جبکہ 1بحریہ ٹائون کا فائر ٹینڈر بھی آگ بجھا نے کی کاروائی میں حصہ لیا ہفتہ کی صبح آگ کو بجھادیا گیا آگ لگنے کی وجہ معلوم کررہے ہیںآگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فائر آفیسر کامران بیگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کے ایم سی کے 5 اور بحریہ ٹائون کی1 فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ بجھائی گئی۔ابتدائی طور پر آگ بجھانے کے دوران پانی کی کمی کا سامنا تھا جس کی وجہ سے آگ دوبارہ بھڑک اٹھی۔