سرگودھا گجرات روڈ کے گاؤں میانہ گوندل میں گکھڑ کی خاتون منشیات سپلائر گرفتار‘ 5کلو گرام چرس برآمد

پیر 8 مارچ 2021 12:48

سرگودھا گجرات روڈ کے گاؤں میانہ گوندل میں گکھڑ کی خاتون منشیات سپلائر ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2021ء) سرگودھا گجرات روڈ کے گاؤں میانہ گوندل میں گکھڑ کی خاتون منشیات سپلائر کو گرفتار کر کے 5کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا گجرات روڈ کے گاوں میانہ گوندل کے علاقہ میں منشیات فروش گکھڑ کی خاتون رخسانہ بی بی کو منشیات سپلائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے تھانہ میانہ گوندل پولیس نے ملزمہ کے قبضہ سے 5 کلو گرام چرس برآمد کر لی جس پر خاتون رخسانہ بی بی کے خلاف زیر دفعہ 9C ت پ مقدمہ درج کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :