کشمیری حریت قیادت کو گھروں اور جیلوں میں مسلسل نظربند کر رکھا ہے‘ناصر حسین ڈار

درندہ صفت بھارتی فوجی نہتے کشمیری نوجوانوں کو والدین کے سامنے بدترین ظلم و تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد لاپتہ کردیتے ہیں‘وزیر ٹرانسپورٹ

منگل 16 مارچ 2021 13:19

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2021ء) آزاد کشمیرکے وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین ڈار نے کہا کہ کشمیری حریت قیادت کو گھروں اور جیلوں میں مسلسل نظربند کر رکھا ہے جبکہ بھارتی فورسز نے پبلک سیفٹی ایکٹ سمیت کالے قوانین کے تحت ہزاروں کشمیریوں کو جیلوں میں بند کیا گیا ہے یہ انسانی حقوق کی تذلیل ہے کہ درندہ صفت بھارتی فوجی نہتے کشمیری نوجوانوں کو والدین کے سامنے بدترین ظلم و تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد لاپتہ کردیتے ہیں طاقت کے بل پر کسی بھی قوم کو زیادہ دیر تک غلام بنا کر نہیں رکھا جا سکتا۔

کشمیری عوام اپنے آزادی کے حق کیلئے جدوجہد جاری کررہے ہیں ہندو انتہاپسند تنظیموں کے فسطائی ایجنڈے پر عمل پیرا بھارتی حکومت کشمیری عوام کو تمام بنیادی حقوق سے محروم کررہی ہے بھارتی حکمران اپنے وعدہ سے مکمل طور پرپھر گئے جس کے نتیجہ میں حق خودارادیت کیلئے تحریک کا آغاز ہوا جو آج بھی اسی تسلسل سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

بھارت نے گزشتہ تقریباً سات د ہائیوں سے کشمیریوں کو ان کے عالمی سطح پر مسلمہ پیدائشی حق حق خودارادیت سے محض طاقت کے بل بوتے پر محروم کر رکھا ہے اقوام متحدہ کو اپنی نصف صدی سے زائد زیر التواء مسئلہ کشمیر کے سلسلہ میں قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے اپنا بھرپور کردار اداکرنا چاہیے تاکہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت مل سکے مودی کی انتہاء پسند سوچ دونوں ممالک کو ایٹمی جنگ کی طرف لے جاری ہے جس سے جنوبی ایشیاء سمیت دنیا بھر کاامن خطرہ میں پڑ سکتا ہے انشاء اللہ مقبوضہ وطن کی آزادی تک جاری رہے گا عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کا نوٹس لینا چاہیے اور بھارت پر دبائو ڈال کر اقوام متحدہ کی منظور شدہ قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ کشمیری آزمائش کی اس چکی سے نکل کر آزاد فضائو ںمیں سانس لے سکیں عوام تحریک آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں وہ نسل در نسل قربانیاں دے کر اپنی تحریک کو فیصلہ کن مرحلے پر لاچکے ہیںناصر حسین ڈار نے کہا کہ عوام سازشی عناصر کی باتوں پر کان نہ دھریں۔

تعمیر و ترقی کو روکنے کی تمام تر سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے ریاستی ترقی کو جاری و ساری رکھیں گے، ہر مشکل کی گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے۔ صرف ریاست مدینہ کا نعرہ بلند کرکے نہیں بلکہ اصل معنوں میں آزاد خطہ کو ریاست مدینہ کے تصور سے روشناس کروانے کے لیے مصروفِ جدوجہد ہیں