معیاری تعلیم اور بہترین دینی تربیت ہمارے ادارے کی ترجیحات ہیں‘حافظ سرفراز

جمعہ 19 مارچ 2021 13:06

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2021ء) معیاری تعلیم اور بہترین دینی تربیت ہمارے ادارے کی ترجیحات ہیں تہذیب فاطمہ نظام المدارس پاکستان کا نصاب دینی اور عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ہے عذرا پرویز اقرا تہذیب النسا میں اہونے والے اجلاس میں محترمہ تہذیب فاطمہ صدر منہاج القرآن وومن لیگ پیرمحل نے اعلان کیا کہ خواتین کی تعلیم و تربیت کے اقرا تہذیب النسا پیش پیش ہے اور نظام المدارس پاکستان کے ساتھ الحاق ہونا ہمارے جملہ سٹاف اور معاونین کی شب روز محنت کا نتیجہ ہے اور حافظہ سرفراز ضلعی صدر منہاج القرآن وومن لیگ، حاجی عبداللطیف ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن ، سیدہ رخسانہ شاہد بخاری ناظمہ منہاج القرآن وویمن لیگ پیرمحل اور تحصیل پیرمحل کے جملہ فورمز کے دیرینہ خواب کی تکمیل ہے ان شا اللہ ادارہ نے پختہ عزم کر رکھا ہے کہ قائد تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کے تفکر پر تعلیم اور تربیت ہی ایک مضبوط معاشرے کو جنم دے گی ادارہ کی وائس پرنسپل عذرا پرویز نے نظام المدارس پاکستان کی خصوصیات کو واضح کرتے ہوئے کہا درس نظامی کا تصور 200 سال سے جمود کا شکار تھا وہ جامع تو تھا مگر عصری اور جدید ضروریات اور تقاضوں سے محروم تھا نظام المدارس پاکستان کے سلیبس نے اس کمی کو نہ صرف پورا کیا بلکہ اس نصاب سے یہ بھی ممکن ہو گیا کہ یہاں سے تعلیم حاصل کرنے والی طالبات عالمہ دین کے ساتھ ساتھ معاشرے کی تعمیر اپنا کردار ادا کر سکتی ہے اور ایک مفید شہری بن کر ملک و قوم کی ترقی میں حصہ لے سکے گی نظام المدارس پاکستان کا قیام منہاج القرآن کے لیے ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کے لیے رہنمائی کرے گا اور اقرا تہذیب النسائ کا وفاق المدارس سے الحاق ہمارے لیے ایک اعزاز بھی ہے