
پولیس نے قبضہ مافیا گروہ کے سرغنہ منشا بم کے تین بیٹوں کو گرفتار کر لیا
منشا بم کے بیٹوں نے ایک شہری کے پلاٹ پر قبضے کی کوشش کی تھی جس پر انہیں گرفتار کیا گیا
مقدس فاروق اعوان
ہفتہ 27 مارچ 2021
12:19

(جاری ہے)
اس سے قبل 16 نومبر 2020ء کو لاہور پولیس نے قبضہ مافیا کے سرغنہ منشا بم کے چار بیٹوں کو گرفتار کیا تھا جببکہ منشا بم خود فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کو دئے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ دو سال اپنے بہنوئی کی لاہور میں واقعہ زمین قبضہ گروپ سے نہیں چھڑوا سکے جس کے بعد انہوں نے یہ کام سرانجام دینے کے لیے عمر شیخ کو سی سی پی او لاہور تعینات کیا جنہوں نے اس کام کو بخوبی انجام دیا۔ وزیراعظم عمران خان کے اس بیان پر نہ صرف عمران خان بلکہ سابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ پر بھی کافی تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے بہنوئی کی زمین تو قبضہ مافیا کے چُنگل سے چُھڑوالی لیکن اُن ہزاروں معصوم لوگوں کا کیا ؟ جن کی زمینوں پر قبضہ مافیا نے ڈیرے جمائے ہوئے ہیں اور وہ اس سلسلے میں کچھ نہیں کر پا رہے کیونکہ اُن کا نہ تو کوئی سیاسی اثر و رسوخ ہے اور نہ ہی کسی تھانے میں اُن کی کوئی شنوائی ہوتی ہے۔ یہی نہیں سی سی پی او عمر شیخ کو بھی ہدف تنقید بناتے ہوئے یہی کہا گیا کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے بہنوئی کی زمین تو قبضہ مافیا سے چُھڑوالی لیکن انہیں عام شہریوں کے مسائل پر بھی توجہ دینی چاہئیے کیونکہ اُن کا کوئی پُرسان حال نہیں ہے ۔ جس کے بعد اب لاہور پولیس کی جانب سے قبضہ مافیا کے سرغنہ اور دہشت کی علامت سمجھے جانے والے منشا بم کے بیٹوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
دہشتگردوں کیخلاف کاروائی نہ کرنا افغان حکومت کی مجبوری ہوگی، پاکستان مزید برداشت نہیں کرسکتا
-
غزہ کی بحالی میں خواتین اور لڑکیوں کا کردار مرکزی ہونا چاہیے، یو این ویمن
-
یمن: یو این عملے کے خلاف حوثیوں کے الزامات مسترد
-
غزہ تعمیرنو: یو این نے جنگ میں تباہ حال عمارتوں کا ملبہ ہٹانا شروع کر دیا
-
عبوری طالبان حکومت پاکستان پر حملہ کرنے والی پراکیسز کو لگام ڈالیں
-
افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا اس کو جواب ملے گا
-
چہرے اور پارٹیاں نہیں، فرسودہ نظام بدلنے سے ملک آگے بڑھے گا، حافظ نعیم الرحمن
-
سیکیورٹی فورسز نے بھارت کے حمایت یافتہ 34 خوارجی دہشتگرد جہنم واصل کردیئے
-
سعودی ایئرلائن کا پاکستان کے لئے پروازوں کے آغاز کا فیصلہ
-
پنجاب حکومت نے گندم کی سپلائی بند کردی جس سے خیبرپختونخواہ میں آٹا 300 روپے تک مہنگا ہوگیا
-
وفاقی حکومت اگر کراچی میں ترقیاتی کام کرانا چاہتی ہے تو ہمیں خوشی ہوگی
-
چھاتی کے سرطان کے مکمل خاتمہ کیلئے تعاون،ہم آہنگی اور جامع حکمت عملی وقت کی اہم ضرورت ہے ،وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.