ڈسٹرکٹ بار تیمرگرہ کے انتخابات میں بڑااپ سیٹ

چار فریقی اتحاد کے نامزد امیدوار شاہ فیصل یوسفزئی ایڈوکیٹ صدر، باقی پینل دوفریقی اتحاد کامیاب

ہفتہ 27 مارچ 2021 20:47

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2021ء) ڈسٹرکٹ بار تیمرگرہ کے انتخابات میں بڑااپ سیٹ چار فریقی اتحاد کے نامزد امیدوار شاہ فیصل یوسفزئی ایڈوکیٹ صدر جبکہ باقی پینل دوفریقی اتحاد کامیاب ہوگیا ،ملگری وکیلان کے شاہ فیصل ایڈوکیٹ کی کامیابی میں بار کے سابق صدر اور سینئر ایڈوکیٹ اقبال الرحمن نے اہم کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ بار تیمرگرہ کے انتخابات بار کے سینئر وکیل اور الیکشن کمشنر شیر حیات کی نگرانی میں پرامن ماحول میں منعقد ہوئے بار الیکن میں کل 145ووٹ کاسٹ ہوئے طویل عرصہ کے بعد بارالیکشن میں بڑا اپ سیٹ ہوا پی ایم ایل ن ،پی ٹی ائی ،اے این پی اور جے یوائی پر مشتمل چار فریقی اتحاد کے شاہ فیصل ایڈوکیٹ نے 79ووٹ حاصل کرکے ڈسٹرکٹ بار کے صدر منتخب ہوگئے جبکہ اس مقدبل پی پی پی اور جماعت اسلامی کے دوفریقی اتحاد کے سلیم خان ایڈوکیٹ نے 64ووٹ لیں اسی طرح نتایج کے مطابق باقی عہدے دوفریقی اتحاد کے امیدوار کامیاب ہوئے دوفریقی اتحاد کے الطاف حسین ایڈوکیٹ نائب صدر راحت اللہ ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری عبد الرحمن ایڈوکیٹ فنانس سیکرٹری اجمان ایڈوکیٹ لائبریری سیکرٹری جبکہ انور سید ایڈوکیٹ ایگزیکیٹو ممبر منتخب ہوگئے ،یہاں یہ امر قابل زکر ہے کہ ایک طویل عرصہ کے بعد دوفریقی اتحاد (پی پی پی اور جماعت اسلامی )کو بار الیکن کے صدارت امیدوار میں شکست کا سامنا کرناپڑا اور ملگری وکیلان کے نامزد صدر شاہ فیصل یوسفزئی ایڈوکیٹ کی کامیابی میں اہم کردار بار کے سابق صدر وسینئر ایڈوکیٹ اقبال الرحمن نے اداکیا ،اس موقع پر نومنتخب صدر شاہ فیصل ایڈوکیٹ نے کہاکہ بار کے تمام وکلاء ایک ساتھ لیکر چلیں گے اور وکلاء کی فالح وبہبود اور ملک میں آئین وقانون کی پاسداری کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انھوں نے تمام وکلاء کا شکریہ اداکیا کہ ان پر بھر پور اعتماد کرکے بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا ان کی اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاونگا۔