محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو کی دوسری ایڈوائزری جاری کردی

جمعرات 1 اپریل 2021 14:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2021ء) محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے ہیٹ ویو کی دوسری ایڈوائزری جاری کردی ہے۔شہرقائد میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کوشہر کا درجہ حرارت 41 سے 42 ڈگری کے درمیان ریکارڈ کیاگیا جبکہ آج(جمعہ) گرمی کا پارہ 39 سے 41 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے، ہفتے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دوبارہ 41 سے 42 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہر میں بلوچستان کی گرم وخشک ریگستانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے، گرمی کی لہر کے دوران دن کے وقت سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں منقطع رہ سکتی ہیں، شہری صبح 11بجے سے شام 4 بجے تک دھوپ سے بچنے کی کوشش کریں۔

متعلقہ عنوان :